Vinkmag ad

کیلوریز کلچر اپنائیں

کیلوریز کلچر اپنائیں

کھانے یا پینے کی ہر چیز میں کیلوریز کی خاص تعداد موجود ہوتی ہے جو ہمیں اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ وہ چیز ہمیں کس قدر توانائی فراہم کرے گی ۔ہمیں اس توانائی کو دن بھر مختلف کاموں کے لئے استعمال کرنا ہوتا ہے ۔اگر ہم ضرورت سے زیادہ توانائی اپنے جسم میں جمع کرلیں گے تو وہ چربی کی شکل میں جم جائے گی اور ہم موٹاپے کا شکار ہو جائیں گے۔ اپنے وزن کو مناسب حد میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں ہماری توانائی کی اوسط ضرورت کا علم ہو۔

ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500 کیلوریز جبکہ ایک عام خاتون کو 1500 سے 2000 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ کیلوریز مختلف فوڈ گروپس سے لی جائیں۔ہمارے ہاں اکثراوقات اس کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ ہمیں چاہئے کہ اتنی خوراک کھائیں جتنی ہمارے جسم کوضرورت ہے اور پھر اضافی کیلوریز کو خرچ بھی کریں ۔ کیلوریز کو استعمال کرنے کاایک آسان ذریعہ تیز چلنا یا ورزش ہے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

کورونا وبا حقیقت کیا،فسانہ کیا

Read Next

کورونا وبا حقیقت کیا، فسانہ کیا

Leave a Reply

Most Popular