بخارکی عام اقسام

1

بخارکی عام اقسام

بخارکے اندازسے اس کا ممکنہ سبب معلوم ہو جاتا ہے جس کے مطابق علاج کیاجاتا ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ عام بخاریہ ہیں

ملیریا

ملیریا کا وائرس ایک خاص قسم کے مچھرکے ذریعے پھیلتا ہے۔ جب وہ ملیریا کے شکار کسی شخص کو کاٹتا ہے تواس کا وائرس مچھرمیں منتقل ہوجاتا ہے۔ جب یہی مچھر کسی صحت مند آدمی کوکاٹتا ہے تووائرس اس تک منتقل ہوجاتا ہے اوراسے بخار ہوجاتا ہے۔ اس بخارمیں اچانک ٹمپریچربڑھتا ہے اورپھریک دم پسینے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ملیریا ہردوسرے یا تیسرے دن ہوسکتا ہے۔ روزانہ ایک خاص وقت پر بخارہونے کی وجہ جراثیم کا اسی وقت تقسیم در تقسیم ہونا اورپھلنا پھولنا ہے۔

ٹائیفائیڈ

دوسراعام بخارٹائیفائیڈ ہے جس کا وائرس آنتوں سے خون میں شامل ہوتا ہے۔ یہ بخاراچانک نہیں ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اورپھر یکساں رہتا ہے۔ مثلاً پہلے دن مریض کو99 ڈگری فارن ہائیٹ کا بخارہو گا‘ پھروہ بتدریج 100‘101 اور102 ڈگری تک پہنچ جائے گا اورپھر مسلسل اس پررہے گا۔ یہ بتدریج بڑھتا ہے اس لئے سردی اورپسینے والا بخار نہیں ہے۔

گردن توڑ بخار

ہمارے ہاں گردن توڑ بخار بھی عام ہے۔ دماغ کی حفاظت کیلئے اس کے گرد ایک پردہ ہوتا ہے جس کے اندرمائع بھراہوتا ہے۔ یہ پردہ سرسے شروع ہو کرگردن سے ہوتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی تک آتا ہے۔ اس کا مقصد ان اعضاء کوچوٹ کی صورت میں محفوظ رکھنا ہے۔ اگر اس مائع میں انفیکشن ہو جائے تو پردہ سوج کرموٹا ہو جاتا ہے۔ اس طرح سر‘ گردن اورکمر پر دباؤ پڑتا ہےاور ان حصوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔ لوگ چونکہ سراور کمردرد سے مانوس ہیں لہٰذا وہ اس پرغور نہیں کرتے لیکن گرد ن میں درد پر فوراً متوجہ ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ اسی علامت یعنی گردن توڑ بخار کے نام سے جانا جاتا ہے۔

لمفوما

 لمفوما جسم کے مخصوص دفاعی خلیوں یعنی لمفوسائٹس کا کینسر ہے۔اس کا بخار ہفتے میں ایک دفعہ ہوتا ہے۔

Lymphocytes, Lymphoma, meningitis, typhoid, malaria, common types of fever

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x