کوکونٹ کباب

کوکونٹ کباب

اجزاء

سفید زیرہ(بھنا ہوا) 1/2چائے کا چمچ
ثابت دھنیا (بھنا ہوا) 1/2چائے کا چمچ
تازہ ناریل(کدوکش) 1/2پاؤ
قیمہ(باریک پسا ہوا) 1/2کلو
لہسن(باریک پسا ہوا) 1جوا
انڈا 1عدد
آٹا 2کھانے کے چمچ
کالی مرچ(پاؤڈر) حسبِ ذائقہ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل تلنے کے لئے

ترکیب

٭ثابت بھنے ہوئے زیرے اور دھنیے کو کونڈی میں باریک پیس لیں۔

٭ایک پیالے میں قیمہ،کھوپرا، مصالحے اور انڈا شامل کریں ۔

٭قیمہ کوآٹھ برابر حصوں میں تقسیم کریں اور پھر ہتھیلی سے دبا کر کباب کی شکل دے دیں ۔

٭اب ان پر آٹا چھڑکیں اورایک پین میں تیل گرم کریں۔

٭کبابوں کو دونوں طرف سے سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔

٭اس کے بعد ایک ڈش میں نکال لیں اور پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

یہ ریسپی کوکونٹ اورقیمے کا منفرد امتزاج ہے۔ یہ ڈش پروٹین،چکنائی،وٹامن اے،کے اورای، آئرن،سوڈیم،پوٹاشیم،میگنیشیم اور زنک سے بھرپور ہے۔ دہی اور ہرے سلاد کے ساتھ پیش کرنا اس کے ذائقے میں اضافہ کرے گا۔ اسے سنیک اور بچوں کو لنچ کے طور پر بھی دیا جا سکتا ہے۔ ہر عمر کے افراد اسے کھا سکتے ہیں‘ البتہ ہائی کولیسٹرول کے مریض بڑے گوشت کی جگہ اس میں مچھلی یا چکن کا قیمہ استعمال کریں۔

coconut kabab, recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

باورچی خانہ ‘ احتیاطیں

Read Next

تھیلسیمیا کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular