ہیضہ، کیسے بچیں

3

ہیضہ، کیسے بچیں

ہیضہ عام طورپرآلودہ پانی پینے اورناقص غذا کھانے سے پھیلتا ہے۔ اس میں مریض کو پے درپے قے اوراسہال جیسی شکایات کا سامنا ہوتا ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ انہیں روکنا ضروری ہوتا ہے ورنہ مریض کی حالت بگڑسکتی ہے ۔اس سے بچنے کے لئے ان ہدایات پرعمل کریں

٭برسات شروع ہوتے ہی پانی کی ٹینکی میں موجود پانی کو صاف کرنے کے لئے پوٹاشیم پرمیگنیٹ ڈال دیں۔ یہ بازارمیں پنکی کے نام سے دستیاب ہوتی ہے اگر یہ نہ کرسکیں تو پانی ابال کر اورٹھنڈا کر کے پئیں۔

٭ہمیشہ تازہ کھانا کھائیں اورگلی سڑی چیزوں سے پرہیزکریں۔

٭کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کررکھیں۔

٭ کھانے کے برتن گرم پانی سے دھوکراستعمال کریں۔

٭بدہضمی نہ ہونے دیں۔ ہلکی اورزودہضم غذا کھائیں۔

٭برسات میں اپنی غذا میں پودینہ‘ سرکہ‘ پیاز اورلیموں ضرورشامل کریں۔

٭موسمی سبزیاں مثلاً کدو‘ ٹینڈے‘ توری کھائیں۔ اس کے علاوہ آم‘ خوبانی‘آلو بخارے‘ آڑو کھائیں تاکہ جسم کو غذائیت بھی حاصل ہواورنظامِ انہضام پربوجھ بھی نہ پڑے۔

٭پیاس بجھانے کے لئے پانی میں برف ڈال کرپینا مفید نہیں۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ برف میں گلاس یا بوتل لگا کرپانی ٹھنڈا کرکے پئیں یا پھرفریج میں پانی کی بوتل بھرکررکھ دیں اورٹھنڈا ہونے پرپئیں۔ برف کا زیادہ استعمال معدے اورجگر کو نقصان پہنچاتا ہے۔

٭چائے اورکافی کا استعمال کم کریں۔

٭ کھانے کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے کھانا ہضم کرنے والے انزائمنز کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس سے غذا دیرسے ہضم ہوتی ہے۔ اس لئے کھانے کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے حتی الامکان گریز کریں۔

cholera, prevent cholera, avoid tea and coffee, cover food

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x