
زندگی کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے بعد بچہ نئی نئی چیزوں کا تجربہ کرنا چاہتا ہے اور اپنے لئے کچھ آزادی کی خواہش بھی رکھتا ہے۔ خود تجربہ کرنے کے شوق میں وہ برتنوں کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر خود کھانے کی ضد کرتا ہے۔ ایسے میں وہ کبھی کھانا گرا دیتا ہے تو کبھی کھانے میں بہت دیر لگاتا ہے۔اس لئے مائیں اسے اس سے منع کرتی ہیں ۔ جب اسے اس کی اجازت نہیں دی جاتی تو اس کا موڈ بگڑنے لگتا ہے اور وہ کھانا چھوڑ دیتا ہے۔والدین کو چاہیے کہ اسے اس قسم کے برتن لا کردیں جنہیں وہ باآسانی پکڑ سکے اور اسے کھانے میں بھی سہولت ہو۔
food children eating