مچھلیوں میں کیمیکلز
سمندری مچھلی ذائقے میں اچھی اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے. لیکن آج کل کارخانوں کا فضلہ سمندر میں ڈال دیا جاتا ہے جس میں خطرناک کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ کیمیکلز مچھلیوں کی غذا میں شامل ہوجاتے ہیں اور جب ایسی مچھلیاں کھائی جاتی ہیں تو وہ انسانی صحت کومتاثر کرتی ہیں۔
آبشاروں کی مچھلی زیادہ فائدہ بخش ہے۔ دریائی مچھلی بھی ذائقے والی ہوتی ہے کیونکہ اس پر کھلی دھوپ پڑتی ہے اورپانی بھی رواں رہتا ہے۔ نہروں‘دریائوں‘چشموں‘جھیلوں اورتالابوں کی مچھلیاں بالعموم آلودگی سے پاک اور زیادہ صحت بخش ہوتی ہیں۔
chemicals, sea fish, factories, waste material
