بلڈ کینسر کی وجوہات اور علامات کیا ہیں؟

بلڈ کینسر یا خون کا سرطان ایک مہلک بیماری ہے۔ یہ خون، اس میں موجود خلیوں، ریڑ ھ کی ہڈی میں موجود مواد اور لمفی نظام کو نشانہ بناتی ہے۔ اس کی ابتدائی تشخیص ہیماٹالوجسٹ یعنی ماہر امراض خون اور اونکو لوجسٹ یعنی ماہر امراض سرطان کرتے ہیں۔

سرطان کی دیگر اقسام کی طرح اس کی بھی حقیقی اور حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ البتہ کچھ عوامل اس کینسر کے امکانات میں اضافہ کرتے ہیں۔

 اس کا ایک سبب مصنوعی شعاعیں دینا بھی ہے جس میں دیگر شعاعوں کے علاوہ کینسر میں دی جانے والی شعائیں بھی شامل ہیں۔ بالعموم شعاعیں لگنے کے 5 سے 10 سال بعد خون کا کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بینزین اور کچھ دیگر کیمیکلز مثلاً پیٹرو کیمیکل وغیرہ بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

خون کے مالیکیولوں میں کیموتھیراپی کے ذریعے الکائیل گروپ کی ادویات شامل کرنے کا عمل بھی اس کا سبب بن سکتا ہے جو اس سے قبل کسی اور قسم کے کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہوا ہو۔  دھوئیں اورخصوصاً سگریٹ کے دھوئیں کا تعلق بھی بلڈ کینسر کے ساتھ ہے۔

بلڈ کینسر کی علامات

کینسر کی دیگر اقسام کی طرح خون کے سرطان کی بھی ابتدائی مرحلے میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں:

٭مسوڑھوں، ناک، منہ اور زخموں سے خون کا غیر معمولی طور پر رِسنا پلیٹ لیٹس کی مقدار میں خاصی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

٭جوڑوں پر سوجن سے مریض کا جسم اور ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ معمولی دباؤ سے بھی ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں۔

٭رات کے وقت بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔

٭مریض کو وقتاً فوقتاً متلی کا احساس ہوتا ہے۔

٭سر درد اور کمر کے نچلے حصے میں درد یا شدید دباؤ محسوس ہوتا ہے۔

٭مریض کو وزن میں کمی کے  ساتھ دھندلی نظر یا بینائی کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

٭مریض کو مختلف قسم کے انفیکشنز ہو سکتے ہیں اور رفع حاجت کے دوران بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

blood cancer, what are the symptoms of blood cancer, what are the causes of blood cancer, How does blood cancer start, blood cancer signs, khoon k cancer ki alamaat, khoon ka cancer kyun hota hai, shifa news, health, blood diseases

Vinkmag ad

Read Previous

جامن‘ کچھ احتیاطی تدابیر

Read Next

 خون کا سرطان: اقسام اور تشخیص

Leave a Reply

Most Popular