موٹاپے کی وجوہات

موٹاپے کی وجوہات

موٹاپے کی درج ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں

موروثیت

بعض لوگ صحت مند طرز زندگی گزار نے کے باوجود موٹے ہوتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ موروثیت ہو سکتی ہے ۔

کھانے کی عادات

چکنائی اور میٹھے سے بھر پورغذائیں اور ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت اس کاباعث بنتی ہیں ۔

جسمانی سرگرمی کم ہونا

جسمانی سرگرمیاں مثلاً واک، ورزش کی کمی اور غیر متحرک طر زِ زندگی سے بھی لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بیماریاں اور حمل

حمل کے علاوہ بعض اوقات کچھ بیماریاں بھی موٹاپے کا سبب بن سکتی ہیں ۔

اچھے اور برے بیکٹیریا

ہمارے معدے میں اچھے اور برے‘ دونوں طرح کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔اچھے بیکٹیریا موٹاپا کنٹرول کرتے جبکہ برے وزن کی زیادتی کا باعث بنتے ہیں۔ جنک فوڈ کھانے سے اچھے بیکٹیریا مرجاتے ہیں۔ اس سے برے بیکٹیریا زیادہ ہو جاتے ہیں جو موٹاپا پید اکرتے ہیں۔

زیادہ میٹھی اور چکنائی والی غذا

ہمارے دماغ میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ جب ہم مناسب حد تک کھانا کھا لیتے ہیں تو وہ ہماری مزید کھانے کی خواہش پر قابو پالیتا ہے ۔ میٹھے اور چکنائی والے کھانے زیادہ کھانے سے اس کی یہ صلاحیت متاثر ہوتی ہے ۔ایسے میں جتنا کھاتے جائیں ،اتنی ہی طلب بڑھتی جاتی ہے۔اس سے وزن بھی بڑھتا ہے۔

غذائی شاملیات

تیارشدہ غذائیں (بریڈ،دودھ،آئسکریم وغیرہ) میں کچھ ایسی چیزیں شامل کی جاتی ہیں جو ان کے استعمال کی معیاد کو بڑھا دیتی ہیں ۔غذائی شاملیات ہمارے معدے کے لیے اچھے نہیں۔ مزید براں ایسی غذاؤں کا زیادہ استعمال موٹاپا پید اکر سکتا ہے۔

موٹاپے سے کیسے بچیں

پروسیسڈ غذاؤں کا کم استعمال ، مصنوعی میٹھےسے پرہیز،فائبر پر مشتمل غذاؤں مثلاًپھلوں اور سبزیوں کے استعمال اورزیادہ چکنائی سے پرہیزکے موٹاپے سے بچا جا سکتا ہے۔ پھل اور سبزیاں نہ صرف غذاکو متوازن بناتی ہیں بلکہ صحت سے بھر پور ہیں اور وزن کی زیادتی سے بچاؤ کا بھی ذریعہ ہیں۔

obesity, causes, how to avoid it

Vinkmag ad

Read Previous

 کمر درد کے لئےمفیدورزشیں 

Read Next

وزن کیسے کم کریں

Leave a Reply

Most Popular