کیا مچھلی کھا کردودھ پینے سے برص ہوسکتا ہے؟
برص یا پھلبہری ایک آٹوامیون بیماری ہے جس میں فرد کا مدافعتی نظام جلد کو رنگت دینے والے خلیے میں موجود رنگ کو تباہ کردیتا ہے۔ ذہنی، جسمانی اور ماحولیاتی دباؤکے علاوہ کچھ اورعوامل اس پراثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ مچھلی کھا کردودھ پینے سے یہ مرض ہوسکتا ہے۔
تاہم اس کا سفید رنگ کی اشیائے خورونوش کو الگ الگ ، ایک ساتھ یا یکے بعد دیگرے کھانے سے کوئی تعلق نہیں۔ لہٰذا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے متعلق مفروضہ درست نہیں۔
eating fish with milk causes vitiligo, is it true that fish and milk can cause vitiligo, machli k bad doodh peenay say bars hosakta hai