کیا سیب بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟

کیا سیب بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟

 ہم بچپن سے ایک جملہ سنتے آرہے ہیں کہ

*An apple a day keeps the doctor away*

مگر کیا واقعتاً یہ درست ہے؟ آئیے جانتے ہیں

اگرچہ سیب میں مختلف وٹامنزاورآئرن کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو اچھی صحت کے لئے اشد ضروری ہیں۔ ان کی کمی سے کئی طرح کی بیماریاں ہو سکتی ہیں لیکن بیماریوں کے کئی اوراسباب بھی ہیں۔ یوں اس بات کودرست تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے انسان کبھی بیمار نہیں ہوتا یا اسے ڈاکٹر سے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کہاوت کا محاورتاً مطلب یہ ہے کہ اگرصحت بخش غذا کا استعمال معمول بنایا لیاجائے توغذائی اجزاء کی قلت کے باعث ہونے والی بیماریوں کے امکانات نسبتاً کم ہو جاتے ہیں۔ مزید برآں یہ بات صرف سیب کے لیے نہیں‘ تمام پھلوں کے لیے درست ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سروائیکل کینسر

Read Next

زکام‘نزلہ اور گلے کی خراش دور کریں

Leave a Reply

Most Popular