کیلوریز کاؤنٹ تلی ہوئی اشیاء

80

ہمارے ہاں سردیوں میںفرائی اشیاء کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور بھوک لگنے پرتلے ہوئے سنیکس زیادہ کھائے جاتے ہیں۔ ایسی اشیاء کا زیادہ ا ستعمال موٹاپے، ذیابیطس ‘ کولیسٹرول کی زیادتی اور امراض قلب کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر ہمیں ان میں موجود کیلوریز کا علم ہو تو ہم انہیں مناسب مقدار میں ہی کھائیں گے اورنتیجتاً خود کو بہت سی بیماریوں سے بچانے میں کامیاب رہیں گے ۔زیرنظر کالم میں فرائی کی جانے والی کچھ اشیاء میں موجود کیلوریزکی تعداد بتائی جا رہی ہے۔انہیں مدنظررکھتے ہوئے اپنی غذا میںشامل کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں:

مچھلی : ڈیپ فرائی مچھلی کے اوسط درجے کے ایک پیس(100گرام) میںتقریباً234کیلوریزپائی جاتی ہیں۔اس کو دہی،چٹنی یا کریم کے ساتھ استعمال کرنے کی صورت میں کیلوریز میں اضافہ ہوجائے گا۔

سموسہ:ایک آلو بھرے(90گرام) سموسے میںتقریباً 280کیلوریز پائی جاتی ہیں۔قیمے کے (160گرام )سموسے میں381 جبکہ سبزی بھرے (40گرام ) سموسے میںتقریباً115کیلوریز ہوتی ہیں۔

چپس :بچوںاوربڑوںمیںیکساںمقبول چپس کی 100 گرام مقدار میں تقریباً536کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
آلوکٹلس:اگر آلو کے ایک کٹلس کو کم تیل میں فرائی کیا جائے تو اس سے تقریبا120اور ڈیپ فرائی کرنے سے 270کیلوریز حاصل ہوں گی ۔

پکوڑے:درمیانے سائز کے ایک پکوڑے میں تقریباً75 کیلوریز ہوتی ہیںجبکہ گھر پر تلے گئے آلو کے پکوڑوں کی ایک پلیٹ میں 300سے 400،پالک کے دو پکوڑوں میں تقریباً110 جبکہ پیازسے بنے پکوڑوں کی ایک پلیٹ میں تقریباً212تک کیلوریزپائی جاتی ہیں۔بازار میں پکوڑے بالعموم ایک ہی تیل میں بار بار تلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مضرصحت ہو جاتا ہے ۔ اس لئے گھرپر تیار ہونے والے پکوڑوں کو معتدل مقدار میں ہی ترجیح دی جائے ۔

رول: آلو سے بنے ہوئے ایک رول میں تقریباً90جبکہ چکن رول میں تقریباً245کیلوریز ہوتی ہیں۔
پوری:میدے سے بنی ہوئی ایک پوری میں تقریباً120کیلوریز ہوتی ہیں۔میدے میںآٹا شامل کرنے سے اس تعداد میں کمی ہو گی۔
فرائی انڈہ:ایک فرائی انڈے میں تقریباً196کیلوریزپائی جاتی ہیں۔

چکن پیس:ایک فرائی چکن پیس میں تقریباً230کیلوریز ہوتی ہیں ۔

نوٹ: ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500سے2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلوریز کی
یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے۔

نظر ثانی:سبین صدیقی ،ماہر غذائیات،کراچی

Leave a Reply

Leave a Reply

  Subscribe  
Notify of