Vinkmag ad

چھاتی کا سرطان‘ معائنہ کیسے کریں

چھاتی کا سرطان‘ معائنہ کیسے کریں

٭اس طرح سے لیٹ جائیں کہ آپ کے دائیں کندھے کے نیچے تکیہ ہواورآپ کا دایاں بازوآپ کے سرکے نیچے ہو۔

٭اپنے بائیں ہاتھ کی درمیانی تین انگلیوں کے پوروں سے دائیں چھاتی کی گلٹیوں کومحسوس کریں۔

٭اپنی انگلیوں کے پوروں کوگول دائرے کی شکل میں اوپرنیچے یا اطراف سے چھاتی کے مرکزکی طرف گھمائیں۔

٭اپنے دائیں ہاتھ کی درمیانی تین انگلیوں کے پوروں سے یہی عمل اپنی بائیں چھاتی پہ بھی دہرائیں۔ ایسے میں آپ کے بائیں کندھے کے نیچے ایک تکیہ ہونا چاہئے۔

٭اس عمل کوکھڑے ہوکراپنی دونوں چھاتیوں پردہرائیں جب کہ آپ کا ایک بازوسرکے پیچھے ہو۔

٭کھڑے ہوکرچھاتی کے اوپراورباہروالے حصے(جو بغل کے نزدیک ہوتا ہے) کا معائنہ بہترطریقے سے ہوسکتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کی 50فی صد گلٹیاں اسی حصے میں پائی جاتی ہیں۔

٭یہ معائنہ آپ نہاتے ہوئے بھی کرسکتی ہیں کیونکہ اگرجلد گیلی ہواوراس پرصابن لگا ہوا ہو تو چھاتی میں تبدیلیاں بہترمحسوس ہوسکتی ہیں۔

٭مزید تسلی کے لئے آئینے کے سامنے کھڑے ہوکراپنی چھاتیوں یا نپل کی تبدیلیوں یعنی سوجن، سرخی، نشانات یا نپل کا اندرکی طرف دھنس جانے کو دیکھ سکتی ہیں۔ یہ عمل چھاتی کے معائنے کے بعد کرنا چاہیے۔

٭ہرباراسی طریقے سے چھاتی کا مکمل معائنہ کریں اوردیکھیں کہ آپ کو یہ پہلے سے کس حد تک مختلف محسوس ہوتی ہے۔

self examination of breast, breast cancer, self examination procedure

Vinkmag ad

Read Previous

او سی ڈی 

Read Next

ڈیمینشیا

Leave a Reply

Most Popular