چھاتی کا سرطان ۔۔۔ذاتی معائنہ کیسے کریں

471

کینسر ایک مہلک اور جان لیوا مرض ضرور ہے لیکن اس کی بروقت تشخیص ہو جائے اور علاج شروع ہو جائے تو پھر صورت حال ایسی نہیں رہتی ۔ خواتین میں کینسر کی جو قسم زیادہ عام ہے‘ وہ چھاتی کا سرطا ن ہے ۔ اس کی تشخیص کا پہلا مرحلہ ذاتی معائنہ ہے ۔ یہ کیسے کیا جائے ‘ جانئے شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کی ماہر امراض سرطان ڈاکٹر عظمٰی قاسم سے گفتگو کی روشنی میں تحریر کردہ اس مضمون میں
کینسر ایک خطرناک اور جان لیوا مرض کے طور پر جانا جاتا ہے۔اگر اس مرض کی تشخیص اور علاج بروقت شروع نہ ہو تو یہ بات بالکل درست ہے۔ تاہم طبی شعبہ میں تحقیق اور ترقی کی بدولت اب اکثر کینسرز کا خاطر خواہ علاج ممکن ہے، لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ بیماری کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہی ہوجائے۔

خواتین کو ہونے والے کینسرزمیں چھاتی کا سرطان سب سے بڑے خطرے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر9ویں عورت اس جان لیوا بیماری کا شکار ہوجاتی ہے۔ غربت ، تعلیم کی کمی، آگہی نہ ہونے ‘علاج معالجے کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے بروقت اور جلدتشخیص نہیں ہو پاتی جو اس اس بیماری سے ہونے والی اموات کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب ہے ۔

چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص کاپہلا مرحلہ یہ ہے کہ بلوغت کی عمر کے بعد ہر عورت ماہانہ اپنا معائنہ خود کرے جو ہر مہینے اےام ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد ہونا چاہیے۔اگر اےام میں بے قاعدگی ہو تو ایک تاریخ متعین کر لیں اور ہر ماہ اس تاریخ پر اپنا معائنہ لازماًکریں۔

معائنے کے دوران جن چیزوں کا دھیان رکھناضروری ہے‘ ان میں کسی قسم کی گلٹی‘ سوجن‘چھاتی کے سائز میں غیرمعمولی اضافہ‘نپل کا اندردھنس جانا‘ اُن میں سے دودھ کے علاوہ کسی اور رطوبت کا خارج ہونا‘ نپل پر یا اس کے گرد کوئی خراش وغیرہ شامل ہیں۔ مزید برآںجو خواتےن حمل سے ہوں ، دودھ پلا رہی ہوں ےا ان کی چھاتی مصنوعی ہو‘ انہیں باقاعدگی سے اپنی چھاتےوں کا معائنہ کرنا چاہےے۔

ذاتی معائنے کا طریقہ کار
٭اس طرح سے لےٹ جائےں کہ آپ کے دائےں کندھے کے نےچے تکےہ ہو اور آپ کا داےاں بازوآپ کے سر کے نےچے ہو۔
٭اپنے بائےں ہاتھ کی درمےانی تےن انگلےوں کے پوروں سے دائےں چھاتی کی گلٹےوں کو محسوس کریں۔
٭اپنے ہاتھ سے چھاتی کو زور سے دبائےں تاکہ آپ کو محسوس ہو کہ اس کی بناوٹ میں کوئی تبدیلی تو نہیں آئی ۔
٭اپنی انگلےوں کے پوروں کو گول دائرہ کی شکل مےں اوپر نےچے ےا اطراف سے چھاتی کے مرکز کی طرف گھمائےں۔ اس بات کا خےال رکھےں کہ ہر بار اسی طرےقے سے اپنی چھاتی کا مکمل معائنہ کرےں۔ ےہ بھی ےاد رکھےں کہ ہر بار آپ کو ےہ پہلے سے کس حد تک مختلف محسوس ہوتی ہے۔
٭ اپنے دائےں ہاتھ کی درمےانی تےن انگلےوں کے پوروں سے ےہی عمل اپنی بائیں چھاتی پہ بھی دہرائےں‘جب کہ آپ کے بائےں کندھے کے نےچے اےک تکےہ ہو۔
٭اس عمل کو کھڑے ہو کر اپنی دونوں چھاتےوں پر دہرائےں جب کہ آپ کا اےک بازوسر کے پےچھے ہو۔
٭کھڑے ہو کر چھاتی کے اوپر اور باہر والے حصے(جو بغل کے نزدےک ہوتا ہے) کا معائنہ بہترطرےقے سے ہوسکتا ہے۔ چھاتی کے سرطان کی 50 فی صد گلٹےاں اسی حصے میںپائی جاتی ہےں۔
٭ےہ معائنہ آپ نہاتے ہوئے بھی کرسکتی ہےں کےوں کہ اگر جلد گےلی ہو اور اس پر صابن لگاہوا ہو تو چھاتی کی بعض تبدےلےاں بہتر طرےقے سے محسوس ہوسکتی ہےں۔
•٭مزےد تسلی کے لئے آپ آئنے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی چھاتےوں ےا نپل کی تبدےلےوں ےعنی سوجن ، سرخی ،نشانات ےا نپل کا اندر کی طرف دھنس جانے کو دےکھ سکتی ہےں ۔ےہ عمل چھاتی کے معائنہ کے بعد کرنا چاہےے۔

خطرناک عوامل
چھاتی کے سرطان کی اصل اور واحد وجہ توابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ کچھ عوامل کا اس مرض کے ساتھ گہراتعلق ہے۔ یہ عوامل درج ذیل ہیں:
جنس:چھاتی کے سرطان کا شکارمرد اورخواتےن‘ دونوں ہوسکتے ہیں لےکن خواتےن میں یہ مرض زیادہ عام ہے۔ےوں جنس اس کا سب سے بڑا عامل ہے۔
عمر:عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خواتےن میں بریسٹ کینسر کا خدشہ بڑھتا جاتا ہے۔اس لئے40سال سے زائدعمر کی خواتین کو چاہیے کہ سال میں ایک مرتبہ اپنا طبی معائنہ ضرورکروائیں۔پاکستان میں برےسٹ کےنسر کی روک تھام اوراس کے علاج پر کام کرنے والے ادارے ”پنک ربن“ کے مطابق دنیا بھر میں اس مرض کا زیادہ تر تعلق بڑھتی عمر سے ہے لیکن پاکستان میں 20سے30سال کی لڑکیاںبھی اس کا شکار ہورہی ہیں۔

موروثیت : اگر کسی عورت کی ماں, بہن, بیٹی یا فرسٹ کزن کو چھاتی یا بیضہ دانی   کا کینسر ہوتو اسے بریسٹ کینسر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ماہانہ اےام‘ آغاز اور اختتام کی عمر:بالعموم12سال کی عمر کے بعد ماہواری کا آغاز اور50سال کی عمر تک اس کا اختتام نارمل سمجھاجاتا ہے۔اگرکسی خاتون کے اےام نارمل وقت سے پہلے شروع ہو جائےں ےا 50سا ل کی عمرکے بعدان کااختتام ہو تو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہو سکتا ہے ۔

پہلے بچے کی تاخیر سے پیدائش:جن خواتین کے پہلے بچے کی پیدائش 30 سال کی عمر کے بعد ہوئی ہو‘ انہیں بھی اس مرض کا خطرہ ہوتا ہے۔

شعاعیں:اگر کسی عورت کی چھاتی کو شعاعیں لگی ہوں تو چھاتی کا سرطان ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
موٹاپا: جدید تحقیقات کے مطابق چھاتی کے سرطان کا تعلق کسی حد تک موٹاپے سے بھی ہے۔

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

     ہمارے بدن میں 700سے زیادہ غدود(glands) موجود ہیں جو جسم

Salman Hussain, 24 from Nowshera, came back home diseased, exhausted and hopeless after working in S

وہ اپنے من میں بہت سے خواب لئے سعودی عرب میں مزدوری کر ر