خون کا سرطان: اقسام اور تشخیص

خون جیسے سیال مادے کا ایک حصہ مائع اور دوسرا ٹھوس شکل میں ہوتا ہے۔ اس مادے میں تین طرح کے خلئے پائے جاتے ہیں جنہیں سرخ خلئے ‘سفید خلئے اور پلیٹ لیٹس کہا جاتا ہے۔خون کا سرطان بنیادی طور پر تین اقسام کا ہوتا ہے جن میں لوکیمیا ، لمفوما اور ملٹی پل مائیلوما شامل ہیں۔

لوکیمیا

یہ خون کی ایک مہلک بیماری ہے جس میں خون کے سفید ذرات کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لُوکیمیا کا حملہ انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود گودے اور خون پر ہوتا ہے۔ اس سے انسانی جسم کی خون بنانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ جسمانی کمزوری اور شدید تھکاوٹ کے علاوہ ہڈیوں اور جو ڑوں کے متعدد مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔

لمفوما

یہ مریض کے جسم میں موجود لمفوسا ئیٹس یاخون میں موجود سفید خلیوں کو آہستہ آہستہ تبا ہ کر دیتی ہے۔ اس میں لمف کے جوڑوں پر سوجن کی وجہ سے مریض کو جسمانی کمزوری، شدید تھکاوٹ اور ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق مسائل سامنے آتے ہیں۔اس بیماری کا علاج شعاعوں اور کیموتھیراپی سے کیا جا تا ہے۔

ملٹی پل مائیلوما

ملٹی پل مائیلوما خون کے سرطان کی تیسری قسم ہے جو زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کو اپنا نشانہ بناتی ہے۔ اس کے منفی اثرات انسانی جسم میں موجود پلازمے اور خون میں مو جود سفید خلیوں کی ایک مختلف قسم پر ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کا علاج بھی شعاعوں اور کیموتھیراپی کے ساتھ ساتھ ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

تشخیصی ٹیسٹ

خون کے سرطان کا پتا چلانے کے لئے ڈاکٹر مریضوں کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کر کے انہیں مختلف ٹیسٹوں سے گزارتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ مریض کے مختلف اعضاء اور نظاموں کی فعالیت اور کارکردگی کی تفصیل بھی مہیا کرتے ہیں:

٭سی بی سی  میں خون کے اجزا ء کاجائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ تجزیہ ان اجزاء میں کسی غیر معمولی تبدیلی یا کمی بیشی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹیسٹ خون کے کینسر کی تشخیص میں بھی مدد دیتا ہے۔

٭جسم سے ٹشو یا دیگر مواد لے کر اس کا خوردبینی معائنہ بائیوپسی کہلاتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی سے مواد کی بائیوپسی سے انسانی جسم میں سرطان کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

٭یورین سائٹولوجی ٹیسٹ میں مریض کے پیشاب میں موجود خلیوں کا خوردبینی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مثانے اور گردوں سے آنے والے پیشاب کے اجزاء سے بھی خون کے سرطان کا پتا بھی لگایا جاسکتا ہے۔

٭خون میں پروٹین کی موجودگی کا پتا چلانے کیلئے بلڈ پروٹین ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اس سے خون میں موجود مختلف پروٹین کی مقدار اور انسانی جسم میں مدا فعتی قوت پیدا کرنے کے عمل میں کسی غیر معمولی حالت کا بھی پتا چل جاتا ہے۔

٭رسولی کا پتا چلانے والے ٹیسٹ کا مقصد سرطان سے متاثرہ رسولیوں کے اجزاء کی خون میں موجودگی کی تصدیق کرنا ہوتا ہے۔

blood cancer, what are types of blood cancer, leukemia, lymphoma, myeloma, what are the tests to diagnose blood cancer, khoon k cancer ki qismein kya hain, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

بلڈ کینسر کی وجوہات اور علامات کیا ہیں؟

Read Next

ایڑی کا درد’ نجات کیسے

Leave a Reply

Most Popular