Vinkmag ad

خربوزے کے فوائد

خربوزے کے فوائد

رسیلے‘میٹھے اور ذائقہ دار خربوزے اپنے اندر کیلوریز کی کم تعداد کی وجہ سے موسمِ گرما کا بہترین پھل ہیں۔ اگر یہ پھیکے ہوں تو بھی اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتے ہیں۔ یہ پھل تیز دھوپ اور لُو کا مقابلہ کرنے میں ہمارے جسم کی مدد کرتا ہے۔

خربوزے میں وٹامن اے‘بی‘ڈی‘ پروٹین‘ نشاستہ‘ کیلشیم‘ فولاد‘تانبا اور گلوکوز پایا جاتا ہے۔ سخت لواورتپش کے موسم میں کام کرنے والے مزدور خربوزہ کھا کر تسکین پاسکتے ہیں۔ آدھا کلوگرام خربوزے سے پیٹ بھر جاتا ہے اور دوروٹیوں کے برابر غذائیت بھی مل جاتی ہے۔

تکلیف دہ ایام

بہت سی لڑکیاں مخصوص ایام میں پیٹ کے نچلے حصے میں دردکی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ اِن کے لئے خربوزہ اکسیردوابھی ہے اور بھرپورغذا بھی۔ ایسی خواتین اگر روزانہ دوتین خربوزے سہ پہر کے وقت چھ سے سات ہفتے کھالیں تو ان کی یہ تکلیف جاتی رہے گی۔ مزیدبراں اس کے استعمال سے ایام کی کمی اور بے قاعدگی کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

کم دودھ کی شکایت

بعض مائوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کا دود ھ کم ہے جس کی وجہ سے ان کا بچہ بھوکا رہ جاتا ہے۔ ایسی مائیں اگر خربوزے کھائیں تو اُن کے دودھ کی مقدار بڑ ھ جائے گی اوران کا بچہ بھی توانا اورصحت مند رہے گا۔

گودے کا ماسک

پکے ہوئے خربوزے کا چھلکا اتار کر کانٹے سے اچھی طرح پھینٹ لیں اور پودینے کے تین پتے پیس کراس میں ملالیں۔ یہ ماسک چہرے پر لگا نے سے چہر ے کی چھائیاں دورہو جائیں گی۔ خربوزے کے چھلکے سُکھا کر اس میں بادام کی کھلی ڈال کر پیس لیں تو بہت عمدہ گھریلوابٹن تیارہوجائے گا۔ اسے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی رنگت صاف ہوجاتی ہے۔ اگر آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جائیں تو خربوزے کے گودے کا ماسک لگانے سے وہ بھی دور ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خربوزہ کھانے سے چہرے کے داغ دھبے ختم اور رنگت نکھر آتی ہے۔

کیل مہاسوں کا علاج

خربوزے کے چھلکے سکھاکر پیس لیں۔ اس کے بعد مونگ کی دال ایک چمچ اور چنے کی دال ایک چمچ پیس لیں۔ ان تینوں اجزاء کو تھوڑی سی دہی میں ملا کر کانٹے سے خوب پھینٹ لیں۔ پھراسے رات کے وقت سونے سے پہلے چہرے پرلگائیں اورخشک ہونے پر اُتار لیں۔ بعد میں چہرے پر عرق گلاب لگائیں‘ کیل مہاسے دورہوجائیں گے۔

اگر نیند روٹھ جائے

 بعض لوگ پریشانیوں یا کسی بیماری کی وجہ سے پر سکون نیند سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں وہ نیند کی گولیوں کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ بے خوابی کے شکار مریضوں کو چاہئے کہ چھٹانک بھر خربوزے کے بیج ایک گلاس دودھ میں ڈال کراس میں حسب ذائقہ چینی ملائیں اور انہیں گرائنڈکر کے پی لیں۔ یہ بیج اعصاب کو قوت بخشتے ہیں جس کے نتیجے میں بے خوابی سے افاقہ ہوتا ہے۔

جسمانی کمزوری کا علاج

تولہ بھر خربوزے کے چھلے ہوئے بیج لیں اور انہیں ایک گلاس دودھ میں تھوڑی سی چینی ملا کر نہار منہ پی لیں۔ دوتین ہفتے تک اس معمول پر عمل کرنے سے جسمانی قوت بحال ہوجائے گی۔

٭روزانہ سہ پہر کے وقت خربوزہ کھانے سے قبض دور ہوتی ہے۔
٭خربوزہ معدے‘آنتوں اور غذا کی نالی کی خشکی دور کرتا ہے۔
٭ اس سے جوڑوں کے دردکے مریض بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

benefits of watermelon, clear skin, physical strength

Vinkmag ad

Read Previous

ناک کی الرجی

Read Next

روزانہ درکار کیلوریز

Leave a Reply

Most Popular