سائیکل چلائیں،تندرست رہیں

سائیکل چلائیں،تندرست رہیں

صحت کو بحال رکھنے کے لئے متوازن غذا کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں اور ورزش بھی اہم ہیں۔ تاہم اکثرافراد کسی نہ کسی وجہ سے اس پر عمل نہیں کر پاتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایسی سادہ اور آسان سرگرمی چاہتے ہیں جو روزانہ کے معمول میں باآسانی اپنائی جا سکے۔ سائیکل چلانا ایسی ہی ایک سرگرمی ہے جوہر عمر اور جنس کے فرد کے لیے یکساں مفید ہے۔

سائیکلنگ کے فوائد

٭سائیکلنگ آسان اور لطف دینے والی ورزش ہے۔ اس کے لیے روزانہ کی مصروفیات کے باوجود وقت نکالنا آسان ہوتا ہے۔ سائیکل پر سکول یا ٹیوشن جانا،گھر کے چھوٹے بڑے کام کرنایا شام کومحلے میں ایک ،دوچکر لگانا وغیرہ کچھ زیادہ مشکل نہیں۔

٭دوسری ورزشوں کی نسبت یہ محفوظ بھی ہے کیونکہ اس میں چوٹ لگنے کا امکان نسبتاًکم ہوتا ہے۔

٭پیڈل چلانے سے جسم کے تمام اہم پٹھے حرکت میں آتے ہیں جس سے ان کی اچھی ورزش ہوتی ہے۔

٭یہ قوتِ برداشت بڑھانے کے لیے بھی مفید ہے۔

٭باقاعدگی سے سائیکل چلانے سے ہم  بہت سی خطرناک بیماریوں مثلاً فالج،ہارٹ اٹیک ،کئی اقسام کے کینسرز،ڈپریشن،ذیابیطس، اور جوڑوں کی بیماریوں  سے بچ سکتے ہیں۔

٭یہ ورزش ذہنی سکون بھی فراہم کرتی ہے۔

cycling benefits

Vinkmag ad

Read Previous

نمک کی اقسام 

Read Next

کوکونٹ برائونیز

Leave a Reply

Most Popular