مکئی کے فوائد

مکئی کے فوائد

مکئی کی فصل کا ہرجزومختلف صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں سے چند یہ ہیں

٭کارن سٹارچ سے بننے والا ہائی فرکٹوز، کارن سوپ میٹھا بنانے والی چیزوں میں چینی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مکئی سے بننے والا شیرا چینی کے مقابلے میں سستا پڑتا ہے اورغذائی صنعت اسے مشروبات، مٹھائی اوربسکٹ کی تیاری میں استعمال کرتی ہے۔

٭مکئی کے پودے کے ڈنڈلوں سے کاغذ اور وال بورڈ تیارکیا جاتا ہے۔

٭مکئی کی بھوسی کھاد بنانے اورآگ جلانے کے کام آتی ہے۔

٭مکئی کا تکا یا گلی کوئلہ بنانے کے کام آتا ہے۔

٭مکئی سے حیاتی ایندھن بھی بنایا جاتا ہے۔ کچھ ملکوں میں اس ایندھن کو پٹرول کے ساتھ ملا کرگاڑیاں بھی چلائی جارہی ہیں۔

٭تیل کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس سے مصنوعی مکھن یعنی مارجرین بھی بنایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سنگھارکے سامان،صابن اور ادویات کابھی اہم جزو ہے۔

benefits of corn, corn oil, coal, wall board

Vinkmag ad

Read Previous

جلد سے متعلق دلچسپ معلومات

Read Next

اچھلتے، پھدکتے انسان دوست خرگوش

Leave a Reply

Most Popular