بچوں کا بستر گیلا کرنا

بچوں میں بستر گیلا کرنا یا بستر پر پیشاب کرنا معمول کی بات ہے۔ اگر یہ عادت پانچ سے چھ سال کی عمر کے بعد بھی قائم رہے تو غیر معمولی حرکت کہلائے گی۔ عمومی طور پر 15 فی صد بچے اس عمرمیں بستر گیلا کرتے ہیں۔ ہرسال ان بچوں میں سے ایک فی صد اس عادت سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ 15 سال کی عمر تک صرف ایک فی صد بچے بدستور رات کو نیند میں پیشاب کرتے رہتے ہیں۔

بعض بچوں میں محض رات کے وقت نیند میں پیشاب نکلنے کی شکایت ہوتی ہے جبکہ کچھ کو دن اور رات دونوں اوقات میں اس کیفیت سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کی بالعموم تین وجوہات ہوتی ہیں جن میں مثانے کی گنجائش کم ہونا، رات کے وقت گردوں کا زیادہ پیشاب بنانا اور نیند میں خلل قابل ذکر ہیں۔

والدین کے لئے ہدایات

اس ضمن میں بچوں کی مدد کرنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں:

٭بہت سی مائیں ایسی صورت حال میں بچے پرنہ صرف غصہ ہوتی ہیں بلکہ اسے سزا بھی دیتی ہیں۔ ایسا کرنا درست نہیں، اس لئے کہ وہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہا ہوتا۔ اس کے باعث ذہنی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، بچے کی سکول میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور خود اعتمادی میں کمی آتی ہے۔

٭جس دن بچہ ایسا نہ کرنے یعنی اس کا بسترخشک ہو، اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

٭اسے صبح کے وقت زیادہ پانی پلائیں۔ پھر جوں جوں دن ڈھلنے لگے،ا س کی مقدا رکم کرتے جائیں۔ رات کو سونے سے پہلے پانی بالکل نہ پلائیں۔

٭سونے سے پہلے بچے کو دوسے تین مرتبہ واش روم بھیجیں تاکہ مثانہ خالی ہوسکے۔

٭اسے بیکری کی بنی اشیاء یا ایسی خوراکیں زیادہ کھلانے سے اجتناب کریں جو قبض کا سبب بن سکتی ہوں۔

٭اگر قبض ہو تو اس کا مکمل علاج کروائیں۔

٭بچے کو تازہ پھل اورسبزیاں کھلائیں۔

٭کولا مشروبات، چائے، چاکلیٹ، چپس اوردیگر ایسی اشیاء مثانے کو کمزوراور خراب کرتی ہیں۔ ان کے زیادہ استعمال سے پرہیزکروائیں۔

معالج سے کب رابطہ کریں

٭نیند کے دوران ایک سے زیادہ مرتبہ بچے کوپیشاب کے لئے جگانا پڑے۔

٭مشروبات کی مقدار کو دن بھر میں تقسیم کرنے سے بھی افاقہ نہ ہو۔

٭دن میں بار باریا قطرہ قطرہ پیشاب آئے۔

یہ تمام علامات اس بات کی طرف اشارہ ہوسکتی ہیں کہ بچہ مثانے یا گردوں کے کسی مرض میں مبتلا ہے لہٰذا وقت ضائع کیے بغیر بچوں کے ماہرامراض گردہ ومثانہ (یورالوجسٹ ) سے رابطہ کریں۔

bedwetting in children,children pass urine without control inability to control pee, common reasons why children wet bed, tips for overcoming bed-wetting, urinary issues, bachon ka bistar geela karna

Vinkmag ad

Read Previous

ہارمونزکی سکریننگ

Read Next

بادام کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular