بسترپھوڑا، کیسےنپٹیں

1

بسترپھوڑا، کیسےنپٹیں

بعض اوقات زیادہ دیرتک(کئی گھنٹوں)ایک ہی جگہ یا پوزیشن میں لیٹے اوربیٹھے رہنے سے جسم پرزخم بن جاتے ہیں۔ یہ عموماً ان مریضوں میں دیکھنے میں آتے ہیں جوبیماری یا معذوری وغیرہ کے سبب بسترسے لگ جاتے ہیں۔ ان زخموں کی وجہ جلد پر پڑنے والا مستقل دباؤ ہے جس کے باعث خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ نتیجتاً جلد کے خلیے مرجاتے ہیں اوروہاں زخم بن جاتا ہے۔ یہ زیادہ ترہڈی والی جگہ پرنمودار ہوتے ہیں جیسےکمر کا نچلا حصہ،کہنی، ایڑیاں اورکندھے وغیرہ۔ اس کے علاوہ یہ ان جگہوں پربھی ہو سکتے ہیں جہاں جلد اکٹھی ہوجاتی ہو۔ان کی دیگر وجوہات میں امراض، غذائی کمی اورجسمانی کمزوری بھی شامل ہیں۔

بچاؤ کی تدابیر

اس سے بچاؤ کے لئے ان ہدایات پرعمل کریں

٭ایسی پوزیشن میں بیٹھنے یا لیٹنے سے گریز کریں جس سے بستر پرپھسلنے ،رگڑکھانے یا پہلے سے متاثرہ جلد پردباؤ پڑنےکا خطرہ ہو۔

٭بسترپرلیٹے ہونے کی صورت میں ہردو سے تین گھنٹے بعد جبکہ ویل چیئرپرہر 15 منٹ بعد اپنی پوزیشن تبدیل کریں۔

٭بسترپربچھی ہوئی چادرپرسلوٹیں نہ پڑنے دیں۔

٭خصوصی طورپرتیار ہونے والے گدے اورتکیے استعمال کریں جوپانی، ہوا، بیڈز یا فائبرسے بھرے ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال سے جلد محفوظ رہتی ہے اورجسم کوآرام بھی ملتا ہے۔

٭عام طور پراستعمال ہونے والے سرجیکل دستانوں میں بھی ہوا بھر کرمریض کے گرد رکھ سکتے ہیں۔

٭صحت بخش غذا کھائیں جس میں پروٹین کی مقدارنسبتاً زیادہ ہو کیونکہ یہ خراب جلد کو ٹھیک ہونے اورنئی جلد کو بننے میں مدد دیتی ہے۔

٭موٹاپے سے بھی دباؤ بڑھتا ہے لہٰذا ایک صحت مند وزن برقراررکھیں۔

٭اپنی جلد کو صاف اورنم رکھیں۔

٭تمباکونوشی سے گریز کریں۔اس سے جلد خشک ہوتی ہے اوراس تک خون کی فراہمی میں کمی آتی ہے۔

زخموں کی حفاظت

٭زخم کی نوعیت کومدنظررکھتے ہوئے ڈاکٹرحضرات کریم یا مرہم تجویز کرتے ہیں۔ انہیں معالج کی ہدایات کےمطابق ہی لگائیں۔

٭پہلے درجے والے السرکو پانی اورصابن سے ہرروزدھو ئیں۔ اسےدن میں کتنی باردھویا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں۔

٭دوسرے درجے کے السر کودھونے کے لئے نمک ملاپانی استعمال کریں۔ ا س میں پٹی بھگو کر اس سے زخم کی صفائی کریں۔

٭میتھائل الکوحل سے صفائی کے بعد متاثرہ حصےکو خشک ہونے دیں۔ پھراس پربے بی پاؤڈر لگا دیں۔

٭زخم کی صفائی کے لئے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ یا آئیوڈین کا استعمال ہرگزنہ کریں۔ اس سے جلد کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

٭سٹریچنگ یا ہلکی پھلکی ورزش سے خون کا بہاؤ بہتربنایا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کے لئے بھی ڈاکٹرسے مشورہ ضروری ہے۔ مزید یہ کہ ہر روزاپنی جلد کا معائنہ کریں۔

٭مریض کوہرتھوڑی دیربعد اٹھا کر بٹھا دیں یا بیٹھا ہو تواس کی جگہ تبدیل کریں تاکہ ہوا کا گزرباآسانی ہوسکے۔ اس سے جلد کو آکسیجن ملے گی اوروہ صحت مند ہوگی۔

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

اگرزخم سے بدبو یا پیپ آئے، اس کے گرد کی جلد میں درد، سوجن، سوزش یا گرمی پیدا ہواورپرانےزخم بھر نہ رہے ہوں مگرنئے پیدا ہو رہےہوں تو ڈاکٹر سے بلا تاخیررجوع کریں۔

saline solution, beads, Bed sores prevention, wound care

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x