بی بی کریمز فائدہ مند ہیں یا نہیں

٭ بی بی کریمز آج کل بہت مشہور ہیں۔ مجھے کسی سہیلی نے مشورہ دیا ہے کہ یہ سن بلاک کے طور پر بھی استعمال ہوسکتی ہیں کیونکہ ان میں’’ایس پی ایف30‘‘ کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے اور یہ جلد کی دوہری رنگت (double tone)چھپانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔کیا میں اسے مندرجہ بالا مقاصد کے لئے استعمال کرسکتی ہوں‘کیا یہ فائدہ مند ہیں‘ اورکہیں ان کے کوئی مضرصحت اثرات تو نہیں؟
(نورالعین‘ بنوں)

٭٭ بی بی (Blemish Balm)کریم سے مرادداغ دھبے دور کرنے یاچہرے پر نکھار لانے والی کریم ہے۔ یہ اصطلاح ان مصنوعات کے لئے استعمال کی جاتی ہے جن کے ایک سے زیادہ فوائد ہوں۔ مختلف کمپنیوں کی تیارکردہ بی بی کریموں میں مختلف اجزاء استعمال ہوتے ہیں اور ان کے اثرات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ عموماً ان زیبائشی مصنوعات میں دوا کا اثر بھی پایا جاتا ہے۔ ایسے میں آپ ایک چیز کے لئے دوکی ادائیگی کر رہی ہوتی ہیں۔
اس کریم کازیبائشی حصہ ان اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جو جلدمیں چمک، داغ دھبوں کو دور کرنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اچھے ماسک کا کام کرتاہے۔ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات میںدیگر اجزاء شامل کر کے انہیں چکنی یا خشک جلد کے لئے موزوں بناتی ہیں۔
علاج کے حوالے سے ان مصنوعات میں سن بلا ک اور بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اب تو کمپنیاں ان کے لیبل پرپی اے پلس (+++ PA) کی علامت سے خاص طور پر واضح کرتی ہیںکہ یہ کریم ایک اچھے سن بلاک کی خصوصیات بھی رکھتی ہے۔

مشرق میں شہرت پانے کے بعد اب یہ مصنوعات مغرب میں بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ آپ کی سہیلی کا مشورہ صائب ہے اورآپ اس کریم کو سن بلاک کے طور پر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ تاہم آپ کو کچھ چھان پھٹک کے بعد موزوں برانڈکا انتخاب کرنا ہوگاکیونکہ اکثر کریمیں اپنے اندر ایسے رنگ رکھتی ہیں جن کی وجہ سے چہرے کی رنگت نکھرنے کی بجائے ماند پڑ سکتی ہے لہٰذا آپ کااس سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ آپ کا انتخاب آپ کی جلد اور پسند کے موافق ہونا چاہئے۔
جہاں تک آپ کے اس سوال کا تعلق ہے کہ ’’کیا ایسی مصنوعات فائدہ مند ہیں؟‘‘ تو اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ یہ بالکل مفید ہیں۔ اگر آپ ان مصنوعات کا انتخاب اپنی رنگت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہیں تو ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سلسلے میں قابل اعتماد کمپنی کی مصنوعات کو ترجیح دینے کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی قسم کے ضمنی اثرات سے اپنی جلد کو محفوظ کر لیناہے۔
(پروفیسر احسن حمید‘ ماہر امراض جلد‘ شفاانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد)

Vinkmag ad

Read Previous

والدین کیا کریں ،ضدی بچے

Read Next

ایلویرا کی خصوصیات

Leave a Reply

Most Popular