ریڑھ کی ہڈی انسانی جسم کا توازن برقرار رکھنے میں مرکزی کردادر ادا کرتی ہے ۔ اگر اس میں درد کی شکایت ہو تو وہ ایک خاص حصے تک محدود نہیں رہتا بلکہ تمام جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔ کمر کی ہڈی‘ پٹھے، کر کری ہڈی یا حرام مغز میں کوئی مسئلہ ہو تو یہ کمر درد کا باعث بن سکتا ہے۔
کمر دردعموماً 35سے55سال کی عمر میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میںزےادہ جسمانی مشقت، اچانک جھکنا یامڑنا ،کوئی بھاری چیز اٹھانا،کھینچنا یا دھکیلنا،زیادہ کام اورایک ہی جگہ مسلسل بیٹھے رہنا شامل ہیں۔کچھ نفسیاتی مسائل مثلاًذہنی دباو¿، ڈپریشن اوراضطراب وغیرہ بھی اس کا باعث بن سکتے ہیں ۔
کمر درد اچانک اور شدید بھی ہو سکتاہے اور معمولی بھی۔ اگر یہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک برقرار رہے تو روزمرہ کے معمولات کو متاثر کرنے کے علاوہ کمر کے پٹھوں میں اکڑاو¿ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔اگر مندرجہ ذیل ورزشوں کو باقاعدگی سے کیا جائے تو کمر درد سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
کرسی پر ورزش
٭کرسی پر بیٹھ کر آہستہ سے آگے کی طرف جھکیں۔
٭اپنا سر نیچے کی طرف جھکائیں اور گردن کو پر سکون رکھیں۔
٭اس حالت میں10سے20سیکنڈ کے لےے رہیں۔
٭خود کو سیدھا کرنے کے لےے ہاتھوں کاسہارا لیں۔
٭اس ورزش کوتین بار دہرائیں۔
نوٹ: اس ورزش کے لئے گھر میں موجود کسی بھی قسم کی آرام دہ کرسی کاانتخاب کیا جاسکتا ہے ۔
بلی کی طرح لچک
٭اپنے ہاتھ ا ور گھٹنے زمین پر ٹیک دیں۔
٭کمر کے اوپر والے حصے کو اوپر کی طرف کمان کی شکل میں کریں۔
٭اپنے پیٹ کے پٹھوں کوسکیڑیں اور سر نیچے کی طرف جھکائیں۔
٭پانچ سیکنڈ کے لےے یہی حالت برقرار رکھیں۔
٭اب اپنا سر اٹھائیں اور کمر کو نیچے کی طرف کر لیں۔
٭پانچ سے 15سکینڈ کے لےے اسی حالت میں رہیں۔
٭اب دوبارہ یہی ورزش شروع کریں۔
٭اس ورزش کوتین بار دہرائیں۔
ایک گھٹنا سینے کی طرف
ُٓ٭اپنی کمر کے بل دونوں ٹانگیں سیدھی کر کے لیٹ جائیں۔
٭اب اپنے ہاتھ دائیں گھٹنے پر رکھیں اور اسے اپنے سینے کی طرف لائیں۔
٭پانچ سے10سیکنڈ کے لےے گھٹناسینے کے قریب کےے رکھیںاور پھر ٹانگ سیدھی کر لیں۔
٭اب اپنے ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھیں اور مندرجہ بالا ورزش دہرائیں۔
٭یہ ورزش تین بار دہرائیں۔
احتیاطی تدابیر
٭کوئی بھی ورزش شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر یا فزیو تھیراپسٹ سے رجوع کریں۔
٭ہر ورزش کو آہستگی سے کریں۔
٭دورانِ ورزش پٹھوں پر اتنا ہی زوردیں جتنا آپ برداشت کر سکتے ہوں ۔
٭اگر ورزش کے دوران درد محسوس ہو تو فوراً رک جائیں۔