ماہرین نے انسولین بنانے والے بیٹا خلیوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس طریقہ کار میں بیٹا خلیے کم مقدار میں "انٹرلیوکین-1 بیٹا” سے تربیت پا کر مضبوط ہو جاتے ہیں۔ ارجنٹائن کے سائنس دانوں کی اس پیش رفت سے ذیابیطس کے علاج میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں 500 ملین سے زیادہ افراد اس مرض کے شکار ہیں۔
تحقیق پروفیسر مارسلو جے پیروونے کی قیادت میں ایک ٹیم نے کی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بیٹا خلیے معمولی سوزش کے باوجود شدید حملوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مزید آں کم مقدار میں "انٹرلیوکین-1 بیٹا” خلیوں کیلئے مفید جبکہ زیادہ مقدار نقصان دہ ہے۔
ارجنٹائن کے سائنس دانوں کی اس تحقیق سے ذیابیطس کے علاج اور طبی اخراجات گھٹانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس پر مزید تحقیق اور کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے۔
Tags: ذیابیطس