غذائی ضروریات پوری ہیں یا نہیں؟

غذائی ضروریات پوری ہیں یا نہیں؟

  اکثر افراد کو یہ پریشانی ہوتی ہے کہ ان کی کھانے کی روٹین سے ان کی غذائی ضروریات پوری ہو رہی ہیں یا نہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ اپنی روزمرہ کی کھانے کی روٹین میں پھل، سبزیاں، ہول گرین، گوشت اورکم فیٹس کے حامل ڈیری پروڈکٹس استعمال کریں۔ اس سے جسم کو درکار ضروری وٹامنز، منرلزاور دیگر غذائی اجزاء مل سکیں گے۔

متوازن غذا‘چند احتیاطیں

٭ کھانے کے لیے مختلف طرح کے پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کریں۔

٭ایک اونس پکے چاول، پاستا یا پکا ہوا سیریل کا استعمال کریں۔

٭ایک وقت میں کاربوہائیڈریٹس کی درکار مقدار کے لیے ایک سلائس بریڈ/ ایک چھوٹی روٹی (تین کھانے کے چمچ آٹے سے بنی ہوئی)کافی ہے ۔

٭ پروٹین کے لیے ایک اونس بغیر چربی کا گوشت، پولٹری یا مچھلی، ایک انڈہ‘چوتھائی کپ پکا ہوا خشک لوبیا ، ایک کھانے کا چمچ پی نٹ بٹریا آدھا اونس میوہ جات استعمال کریں۔

اس کے علاوہ آپ ایک کپ دودھ یا دہی، آدھا اونس قدرتی پنیر یا دواونس پروسیسڈ پنیر بھی لے سکتے ہیں۔ اگردن بھر کی ضرورت کے مطابق کیلوریز لے رہے ہیں تو ملٹی وٹامنز استعمال نہ کریں۔

how to fulfill daily dietary requirements, tips to balanced diet

Vinkmag ad

Read Previous

آواز سے متعلق کچھ عام مسائل

Read Next

موتیا: سرجری کے بعد کیئر

Leave a Reply

Most Popular