اپینڈیکس، سرجری کے بعد احتیاطیں

اپینڈیکس، سرجری کے بعد احتیاطیں

اپینڈیکس بڑی اورچھوٹی آنت کے سنگم پرموجود تھیلی نما آنت ہے۔ یہ بند ہوجائے تواس میں جراثیم کی افزائش شروع ہوجاتی ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے۔اسےاپینڈی سائٹس کہتے ہیں۔ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ نکلوائے جانے والے اعضاء میں یہ دوسرےنمبر پر ہے۔21 سے 22برس کی عمرمیں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اوریہ خواتین کے مقابلے مردوں میں زیادہ عام ہے۔

اپینڈی سائٹس کی وجہ سے ہونے والا پیٹ درد، ناف کے گرد سے شروع ہوکرپیٹ کے دائیں اورنچلے چوتھائی حصے میں داخل ہوتا ہے۔اپینڈیکس پھٹ جائے توپیٹ میں شدید درد ہوتا ہے، اس پرسوجن ہوتی ہےاورپھر درد اچانک ختم ہو جاتا ہے۔اس کے باعث پیٹ میں پیپ پھیل سکتی ہے۔

کرنے کے کام

اپینڈیکس کو نکالنے کے لئے دو قسم کی سرجریزکی جاتی ہیں۔ متاثرہ شخص کوصحت یاب ہونےمیں کتنا وقت لگتاہے، اس کا انحصارسرجری کی قسم پرہے۔ عموماً آپریشن کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ادویات کا اثرختم ہوجاتا ہے۔ پھرمریض بیدارہونے کے بعد کروٹ بدلنے اورٹانگیں ہلانے کے قابل ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد ان ہدایات پرعمل کریں

٭الٹیاں آرہی ہوں توسائیڈ کے بل لیٹ جائیں۔

٭آپریشن کے تقریباً چارگھنٹے بعد قہوہ، پانی، دودھ اورنرم غذا مثلاً فرنی اورکھیروغیرہ کھالیں۔ سخت غذا ہرگزنہ کھائیں۔

آپریشن سے اگلے دن مریض گھرجاسکتا ہے۔اس کے چلنے پھرنے کی ممانعت نہیں ہوتی اورنہ ہی کھانے پینے کے حوالے سے کوئی خاص پرہیزہوتی ہے۔ تاہم ان امورکا خیال رکھیں

٭زخم کو گیلا ہونے اورپسینے سے بچائیں۔

٭پٹی تقریباً چار دنوں تک صاف رہتی ہے ۔اس کے بعد اسے تبدیل کرائیں۔

٭آپریشن کے بعد آٹھ دن تک ہرگزنہ نہائیں۔

٭آٹھویں دن ٹانکےکھولےجاتے ہیں۔ اس کے بعد مریض نہا سکتا ہے اورزخم کوپانی اورصابن سے دھوسکتا ہے۔

٭زخم زیادہ ہوتو وزن اٹھانے سے اس وقت تک اجتناب کریں جب تک معالج اجازت نہ دے۔

٭ہلکی پھلکی چہل قدمی کریں۔

٭سخت ورزشیں اورجفا کشی کے کام کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رابطہ ضرورکریں۔

توجہ طلب علامات

آپریشن کے بعد یہ علامات ظاہرہوں تو بلا تاخیرڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

٭زخم سے پیپ یاخون خارج ہو۔

٭قبض کی شکایت ہو۔

٭پیٹ میں سوجن ہو۔

٭زخم کھل گیا ہو۔

٭بہت زیادہ بخاریا ڈائریا ہو۔

Appendix, appendicitis, post surgery care

Read Previous

دھوپ کی جھلسن

Read Next

کتا وفاداراور بہترین دوست

Leave a Reply

Most Popular