بزرگوں کے لئے 15 مشاغل

بزرگوں کے لئے 15 مشاغل

مشاغل وقت گزاری کے دلچسپ اورتفریحی مواقع تو فراہم کرتے ہی ہیں لیکن ان کا تخلیقی انتخاب جسمانی اورذہنی صحت کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ بہت سے بزرگ ملازمت وغیرہ سے فارغ ہوچکے ہوتے ہیں اوران کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ اسے گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں وہ اپنی پسند اورسہولت کے مطابق ذیل میں بتائے گئے مشاغل کو معمول کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

٭کہانی سنانے یا کوئی اورہنردکھانے کا شوق ہو تو سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر چینل بنائیں اوراپنی ویڈیوز بناکر شیئر کریں۔یہ تفریح کے ساتھ ساتھ آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔


٭ہاتھ میں ذائقہ اور کھانےپکانے کاشوق ہو تو مزیدارکھانے پکا کر انہیں دفاتریا تقریبات میں ڈلیور کروایا جاسکتا ہے۔

٭من پسند جگہوں مثلاًعجائب گھراورتاریخی یا سیاحتی مقامات کی فہرست بنائیں۔ پھران کا دورہ کریں۔

٭دینی، دنیاوی تعلیم یا کوئی ہنررکھتے ہیں تو اسے گلی محلے کے بچوں یا اپنے ہی پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں کوسکھائیں۔

٭تاریخ ، مذہب، سیاسیات، سائنس اورادب وغیرہ پر کتابیں پڑھیں یا انٹرنیٹ پر مختلف ویڈیوز دیکھیں۔

٭خطاطی ، کپڑے بننا یا مٹی کے برتن بنانا اورانہیں سجانا سیکھیں۔

٭موبائل فونزپرایسی گیمزاورایپس ڈاؤن لوڈ کریں جو تفریخ کے ساتھ ساتھ آپ کو ذہنی طورپرفعال رکھتی ہیں۔

٭اپنی پسند کا کوئی جانورپالیں تاکہ مصروفیت کے ساتھ اکیلے پن کا ساتھی مل جائے۔

٭کچن گارڈننگ کریں، پودوں کوپانی دیں یالان سے گھاس اورسوکھے پتے جمع کریں۔

 

٭رضاکارانہ کاموں مثلاً مسجد کمیٹی ، سماجی کام اورعطیات جمع کرنے وغیرہ میں حصہ لیں۔

٭ذہن کو پرسکون کرنے کے لئے پارک میں یا قدرتی مناظر کے قریب کسی جگہ جائیں۔

٭ٹی وی اورانٹرنیٹ پرمن پسند پروگرام دیکھیں۔

٭پرانے دوستوں سے فون، وٹس ایپ اور فیس بک پررابطہ رکھیں اور کبھی کبھار ملنے بھی چلے جائیں۔

٭اکیلے واک کرنا پسند نہ ہو تو کسی دوست یا اہل خانہ میں سے کسی کے ساتھ واک کے لئے جائیں۔

٭گولف کھیلیں۔ اس کے لئے زیادہ توانائی درکار نہیں ہوتی اور یہ صحت کے لئے بھی مؤثر ہے۔

healthy activities for elderly, hobbies for elderly, buzurgon ki waqt guzari k liye sargarmiyan

Vinkmag ad

Read Previous

مچھلیاں خریدنے سے قبل یہ سامان ضرور لیں

Read Next

ماضی اورحال میں بڑھاپا روکنے کی کوششیں

Leave a Reply

Most Popular