چنبل سے نجات کے 10 طریقے

1

چنبل سے نجات کے 10 طریقے

گرم پانی سے غسل کرنے کے بعدتھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں۔ پھر جسم کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھکو دیں۔

جئی کا آٹا خارش سے نجات کے لئے مؤثر ٹوٹکا ہے۔اسے پانی میں شامل کرکے آمیزہ سابناکر متاثرہ حصے پر ڈالیں۔

غسل کے بعد جسم پر ایسی موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں جس میں بابونہ موجود ہو۔ یہ جلد کو خشکی اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

سوزش سے بچنے کے لئے روزانہ 10سے15منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔

 ٹی ٹری آئل(ایک مخصوص درخت کا تیل ) کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے کے علاوہ جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔

السی کے تیل کو کھانوں یا کھانے کی دیگراشیاء میں شامل کرکے استعمال کریں۔

خشکی کی زیادتی کے باعث جلد  اترنے لگتی ہے۔اس سے نجات کے لئے پٹرولیم جیلی کا استعمال فائدہ مند ہے۔

مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی سوزش سے آرام ملتا ہے۔

 خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لئے متاثرہ حصے پر کوارگندل کا گودا لگائیں۔

ذہنی دباؤ پیدا کرنے والے حالات سے بچیں۔اس کے لئے ورزش یا چہل قدمی کو اپنی عادت بنائیں ۔

Psoriasis, treatment, 10 effective ways

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x