یوگااورصحت

سانس کا اخراج اور آپ کی صحت
سانس باہر نکالنا بظاہر ایک عام سا عمل ہے لیکن حقیقت میں یہ اپنے اندر بہت سے طبی فوائد سمیٹے ہوئے ہے ۔ اگر پوری طاقت سے سانس کا اخراج انسانی جسم کو متوازن حالت میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔
سانس کا خاص طریقے سے اخراج بنیادی طور پر پیٹ کی بہترین ورزش ہے جو اس کی اضافی چربی کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ورزش موٹاپے، تھائی رائیڈگلینڈ اور معدے کے مسائل،خراٹوںاور پیٹ کی خرابی کے لیے بھی مفید ہے۔ سانس کا بہتراخراج اعصاب کو سکون دینے اور چہرے کی رونق بڑھانے کے لیے بھی ایک اچھی سرگرمی ہے۔اس کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے :

1۔ اپنی ٹانگوں کو کراس پوزیشن میں لاتے ہوئے پرسکون انداز میں اس طرح بیٹھیں کہ آپ کی کمربالکل سیدھی ہو۔چھت کے متوازی اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔
2۔نتھنوں کے ذریعے گہرے سانس لیں۔جب سانس اندر داخل کر رہے ہوںتو پیٹ کو غبارے کی طرح پھلاتے جائیں اور پھر بھرپور طاقت سے پیٹ کے مسلز کو سکیڑتے ہوئے سانس باہر نکالیں۔
3۔ سانس نکالنے کے عمل کا دورانیہ 20 سیکنڈ تک ہونا چاہیے اور اس کے لئے منہ کی بجائے فقط نتھنوں کا استعمال کریں۔یہ دورانیہ ختم ہونے کے بعد نارمل طریقے سے سانس لیںاورکچھ وقت کے لئے پرسکون حالت میں رہیں۔اس کے بعداس ورزش کو دہرائیں۔

ورزش کے آغاز کے دنوں میں اپنی مصروفیات سے روزانہ 15منٹ نکالیں اور اس کے تین رائونڈز مکمل کریں۔
نوٹ:ہائی بلڈپریشر،امراض قلب یا دمے کے شکار افراد یہ ورزش نہ کریں۔ حمل یا حیض کے دوران بھی اس ورزش سے گریز کریں۔

بلی والی ورزش‘ رکھے جوان اور خوبصورت
بڑھتی عمر کو چھپانے کے لیے یہ ایک بہترین ورزش ہے۔ یہ نہ صرف چہرے کی جھریاں کم کرتی ہے بلکہ مسلز کو ٹون کرکے چہرے کے ڈھیلے پن کو قدرتی طریقے سے ختم کرتی ہے جس سے آپ خود کو جوان اور ترو تازہ محسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ورزش بالوں گردن، کمر اور خاص طور پر بازو ئوں کو ٹون کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔
1۔فرش پر گھٹنوں کے بل بیٹھ جائیں اور اپنی ہتھیلیاں فرش پر گھٹنوں کے سامنے رکھ کر اس طرح جھکیں کہ آپ کا وزن گھٹنوں ‘پائوں اور ہتھیلیوں پر متوازن ہو جائے۔ آپ کی پوزیشن اس طرح ہونی چاہئے کہ آپ کے کولہے کی ہڈی اورگھٹنے ایک ہی سیدھ میں اور ہتھیلیاں گھٹنوں کے سامنے متوازی حالت میں ہوں۔ اس وقت آپ کے جسم کی حالت بلی کے بدن کی طرح ہو ۔ اس کے بعد سانس باہر کی طرف خارج کریں۔
2۔اب اگلے مرحلے میںاپنی کمر کو اٹھانا شروع کریں۔ آہستہ آہستہ جسم کے درمیانی حصے کو فرش پر سے اس طرح سے دور کریں کہ جسم انگریزی حرف "V”کی شکل اختیار کرجائے۔ فرش پر محض آپ کے پائوںاور بازو ہی لگ رہے ہوں۔
3۔ اب 10 تک گنتی گنیں اور جسم کو دوبارہ بلی والی حالت میں لے آئیں۔یہ مشق3دفعہ دہرائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیب اور سبزیوں کا سلاد

Read Next

قیمہ اور ایلوویرا کا سالن

Leave a Reply

Most Popular