گوشت کے پکوانوں کی کیلوریزجانئے

گوشت اگرچہ اہم جسمانی ضرورت ہے لیکن وہ بیف ، مٹن ، مرغی یا مچھلی کا ہو‘ اسے ہمیشہ اعتدال میں ہی کھانا چاہیے ورنہ یہ فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ گوشت کے بنے کھانوں سے حاصل کردہ کیلوریز درج ذیل ہیںجنہیں مدنظر رکھ کر ہمیں ان کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہئے ۔

ْْقیمہ:
قیمہ بے حد پسند کی جانے والی غذا ہے جسے اکثر سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی پکایا جاتا ہے۔ بیف کے بنے 100 گرام قیمے میں241کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اسی مقدار میں مرغی کے قیمے میں147کیلوریز ہوتی ہیں۔
شامی کباب:
شامی کباب بیف اور چنے کی دال کو ملا کر بنائے جاتے ہیںجنہیںلوگ شام کی چائے کے ساتھ کھانا زیادہ بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک شامی کباب میں 194کیلوریز ہوتی ہیں ۔
نہاری:
نہاری بالعموم نہارمنہ یعنی ناشتے میں کھائی جاتی ہے لیکن لوگ اسے دوپہر اور رات کے کھانے میں بھی پسند کرتے ہیں۔ 100گرام نہاری میں 115کیلوریز پائی جاتی ہیں ۔
بریانی:
بریانی گوشت، چاول اور مصالحہ جات سے بنی غذا ہے۔ 100گرام بیف بریانی میں 155 جبکہ 100گرام چکن بریانی میں 143کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
کڑاہی:
کڑاہی مٹن کی ہو یا چکن کی، اسے مصالحہ جات کے ساتھ بنا کر شوق سے کھایا جاتا ہے۔ 100گرام مٹن کڑاہی میں 189جبکہ 100گرام چکن کڑاہی میں 126کیلوریز ہوتی ہیں۔
ْقورمہ:
عید جیسے خوشی کے موقعے پر لوگ زیادو تر قورمہ پکا کر کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عموماً مرغی کے گوشت سے بنایا جاتا ہے۔ 100گرام چکن قورمہ میں 166کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
ٖفرائیڈ فش:
اسے سردیوں کے موسم میں زیادہ کھایا جاتا ہے۔ فرائیڈ فش کے اوسط سائز کے ایک پیس میں 199 کیلوریز ہوتی ہیں ۔
باربی کیو:
باربی کیو، جسے تکے بھی کہا جاتا ہے، خاص موقعوں ، دعوتوں یا عید پر تیار کیا جاتا ہے۔ 100 گرام بیف تکوں میں 145 جبکہ اسی مقدار کے چکن تکوں میں 116 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
کوفتے:
کوفتے عموماً بیف کے بنائے جاتے ہیں ۔ اگر 100گرام کوفتے کھائے جائیں تو اس سے جسم کو 243 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔

نوٹ: ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500سے2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلوریز کی یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دورانِ حمل‘بعد اززچگی بڑھا وزن کیسے گھٹائیں

Read Next

مغز کے کٹلس Maghaz Cutlets

Leave a Reply

Most Popular