Vinkmag ad

گرمیوں کی سحری…کیا کھائیں‘ کیا پئیں

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فریحہ اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”میں سحری میں سالن کے ساتھ دیسی گھی کا پراٹھا کھاتی ہوں ۔ اس کے علاوہ دن کے وقت گرمی کے اثرات سے بچنے کے لئے ایک پیالہ شکر ڈلے دہی بھی میری خوراک میں شامل ہوتا ہے۔ “
ہری پور سے عا ئشہ کا کہنا ہے :
”روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کے لئے میں سحری کے وقت دہی استعمال کرتی ہوں۔اس کے علاوہ جتنی پیاس لگی ہو اتنا پانی پیتی ہوں ۔اس کے ساتھ پراٹھا سالن بھی کھاتی ہوں تاکہ دن کو بھوک کم لگے ۔ “
پشاور سے سندس خان کے مطابق :
”میں دن کے وقت پیاس سے بچنے کے لئے سحری میں اکثر چپاتی ، سالن اور دودھ کی بنی ہوئی کچی لسّی پیتی ہوں ۔ “
بھمبر (آزاد جموں کشمیر) سے عبدالہادی پیاس بجھانے کے لئے ایک بہترین تدبیر بتاتے ہوئے کہتے ہیں:
”گرمیوں کے دن چونکہ لمبے ہوتے ہیں اس لئے روزے کا دورانیہ بھی طویل ہوتا ہے۔ اس لئے میں سحری میں ایسی چیزیں کھاتا ہوں جو دیر سے ہضم ہوں ،مثلاً پراٹھا ، انڈا یا سالن وغیرہ۔پیاس بجھانے کے لئے میں میٹھی لسّی پیتا ہوں ۔ اس کے ساتھ چائے بھی پیتا ہوں۔ “
چکوال سے پری وَش کا کہنا ہے:
”میں سحری میں دہی،پراٹھا اور سالن کھاتی ہوں۔ آخر میں ملک شیک بھی پیتی ہوں “۔
گوجرخان سے رائمہ پرویزنے کہا:
”میری سحری میں ا کثر پراٹھے کے ساتھ شہد،مکھن اور بالائی شامل ہوتی ہے ۔ میں چائے بھی پیتی ہوں اور پیاس سے بچنے کے لئے پانی زیادہ پیتی ہوں ۔ “
کوئٹہ سے جنید جوہر کہتے ہیں:
”میری سحری بہت سادہ ہوتی ہے ۔مثلاً میںجو یا گندم کا دلیہ کھا لیتا ہوںکیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے ۔یہ مجھے پورا دن ہشاش بشاش رکھتا ہے ۔ “
سیالکوٹ سے فحیلہ مظفر کا کہنا ہے:
” میں سحری میں پراٹھا اور دہی استعمال کرتی ہو ںکیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور پیاس کم لگتی ہے ۔ پیاس بجھانے کے لئے میں میٹھی لسّی پیتی ہوں ۔ “
اٹک سے نمرہ کہتی ہیں:
” سحری میں پیاس سے بچنے کے لئے میں املی آلو بخارے کا شربت پیتی ہوں اور دن بھر کی بھوک سے محفوظ رہنے کے لئے دہی اور روٹی کھاتی ہوں ۔ “

Vinkmag ad

Read Previous

Read Next

گرمیوں کی سحری…کیا کھائیں‘ کیا پئیں

Most Popular