Vinkmag ad

کیسرفیرنی Kesar Firni

تیاری کا وقت:30منٹ
پکانے کا وقت:1گھنٹہ
سرونگ:5
کیلوریز:212

اجزاء:
دودھ 300ملی لیٹر
چاول(پِسے ہوئے) 1/2کپ
چینی 1کپ
زعفران کے قطرے(نیم گرم دودھ میں بھگوئے ہوئے) حسبِ ضرورت
الائچی پاوڈر 1چائے کا چمچ

ترکیب:
1۔ایک پین میں دودھ ابال کر اس میں چاول شامل کرد یںاور45سے 50منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
2۔پھراس میںچینی ، الائچی پاو¿ڈر اور زعفران کے چند قطرے شامل کر یں اور اپنی پسند کے مطابق گاڑھا کر لیں۔
3۔آمیزے کو چولہے سے اُتار لیں اور کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
4۔ٹھنڈا ہونے پر فریج میں رکھ دیں اور اپنی پسند کے میوہ جات سے سجا کر پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش پروٹین ،کیلشیم،رایبو فلیون اورفاسفورس سے بھرپور ہے۔یہ روائتی میٹھا مختلف موقعوں پر سرو کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔دودھ سے بنا یہ لذیذ میٹھا ہڈیوں کے بھر بھرے پن یا کیلشیم کی کمی سے متاثرہ افرادکے لئے نہایت موزوں ہے۔بچے اور بڑے جو دودھ پینا پسند نہیں کرتے، فرنی ان کے لئے ایک بہترین متبادل ہے۔ذیابیطس کے مریض معالج کے مشورے کے مطابق اسے کھا سکتے ہیں۔
عبد المومن ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی اف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

کاجن مچھلی

Read Next

جھینگے آلو پوستو Jhenga Aalu Posto

Leave a Reply

Most Popular