Vinkmag ad

ڈاکٹر تک پہنچنے سے قبل ابتدائی طبی امداد

جانوروں کا کاٹا
اگرمریض کو کسی جانور سے الرجی نہ ہوتوبالعموم اس کا کاٹا خطرناک نہیں ہوتا لیکن اس سے الرجی ہو تو پھر وہ اپنے اثرات چھوڑ جاتا ہے ۔ اگر جانور زہریلا نہ ہو تواس کے کاٹے سے جسم میں انفیکشن یا تھوڑا بہت کیمیکل ری ایکشن تو ہو سکتا ہے لیکن وہ خطرناک نہیں ہوتا ‘ تاہم زہریلے جانور کے کاٹے سے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
پاکستان میں عموماًکتے، سانپ، بندر، جنگلی مکڑی، بھڑاور کنکھجورے کے کاٹے پر ابتدائی طبی امداد کی ضرورت پڑتی ہے۔ مختلف جانوروں کے لیے ابتدائی طبی امداد مندرجہ ذیل ہے  :

 جانور وں کا کاٹا‘ کیڑے مکوڑوں کا ڈنگ
1۔سب سے پہلے نلکے کے عام پانی یا نیم گرم پانی سے زخم کو( صابن سے) اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں۔
2۔کسی بھی قسم کے ڈنگ یا کاٹے پر ہلدی،شہد یا ٹوتھ پیسٹ لگانے کے مجوزہ فوائد سائنسی طور پر ثابت شدہ نہیں ۔البتہ اگر زخم سر خ ہو تو برف کی ٹکور کی جا سکتی ہے۔
3۔زخم اگر ٹانگ یا ہاتھوں وغیرہ پر ہو تو اسے دل کی سطح سے اوپر رکھیںتاکہ اس تک دورانِ خون کی رفتار کو کم رکھا جا سکے۔
4۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جانور کے کاٹے کا اثردو دن کے بعد بھی ظاہر ہو سکتا ہے حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جانور کے کاٹے کی علامات 10سے15منٹ میں سامنے آ جاتی ہیں ۔
5۔اگر سانس لینے میں دقت ہو یا غنودگی طاری ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

 اگرسانپ کاٹ لے تو…
سانپ کو عام طور پر خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ 70فی صد سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔بعض اوقات لوگ سانپ کے زہر سے زیادہ اس کے خوف سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔چونکہ یہ معلوم نہیں ہوتاکہ جس سانپ نے کاٹا ہے‘ وہ زہریلا ہے یا نہیں‘ اس لئے اگر وہ کاٹ لے تو مندرجہ ذیل کا کام کرنے چاہئیں :
1۔متاثرہ حصے کے پاس فوراً کوئی پٹی یا کپڑا باندھ دیں تاکہ زہرجسم کے دیگر حصوں میں نہ پھیل پائے۔
2۔زخم کو انفیکشن سے بچانے کے لیے صابن اور پانی سے اچھی طرح سے دھوئیں۔
3۔چونکہ ہر سانپ کے زہر کا علاج مختلف ہوتاہے اس لئے اگر ممکن ہو سکے تو سانپ کی تصویر یا مردہ سانپ کسی شاپر میں ڈال کر ڈاکٹرکے پاس لے جائیں ۔

     کترنے والے جانوروں کے لیے
اگرکسی جانور کوریبیز(Rabies)یا تشنج(Tetanus) ہو تو اس کے کاٹے سے یہ بیماری انسانوں میں پھیل سکتی ہے ۔ایسی صورت میں:
1۔متاثرہ حصے کو فوری طور پر کسی پٹی یا کپڑے کی مدد سے باندھ دیں تاکہ زہر جسم کے دیگر حصوں میں نہ پھیل سکے۔
2۔زخم کو کم از کم15منٹ تک صابن سے اچھی طرح سے دھوئیں تاکہ وائرس کو غیرموثر کیا جا سکے۔
3۔ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سائنس اور میڈیسن کی دنیا میں نئی پیش رفتیں

Read Next

جلد پر جھریاں

Most Popular