Vinkmag ad

چکنی جلد‘چند مفید گھریلو نسخے

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی چکنی جلد کے مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔اسے گرمیوں میں بھی ترو تازہ،پرکشش اور خوبصورت رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل آسان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کیجئے:
٭ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ پودینے کے پتے ڈال کر ابال لیں اور پھر 15منٹ تک اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس پانی سے اپنا منہ دھوئیں۔ایسا کرنے سے آپ کی گرمی سے مرجھائی ہوئی جلد تروتازہ ہو جائے گی۔
٭ساج(Sage) ایک چھوٹی جھاڑی ہے جو گھروں میں زیبائش کے لئے اگائی جاتی ہے۔اس کے کھانے کے ایک چمچ کے برابر پتے ایک کپ پانی میں ابالیں اور پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے اس سے چہرہ دھوئیں۔ایسا کرنے سے جلد پرکشش اور تارو تازہ رہے گی ۔
٭ زوفا(Hyssop)‘ پودینے کی نسل کا ایک خوشبودار پودا ہے ۔اس کے ایک کھانے کے چمچ برابر پتے لے کر پانی میں ابال لیں۔اسے پانچ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔اس کے بعد اسے چھان لیں اور چہرے کی کلینزنگ کے بعد اسے ٹونر (toner)کے طور پر استعمال کریں۔
٭عرق لونڈر(Lavender water) مارکیٹ میں عام دستیاب ہے ۔اس سے چہرہ دھونے سے دن بھر کی میل کچیل دور ہوجاتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ دھوپ کے جلد کی رنگت پر پڑنے والے منفی اثرات کو بھی زائل کرتا ہے۔یہ کلینزر اور ٹونر‘ دونوں کا کام بخوبی انجام دیتا ہے۔اس کے نتیجے میں نہ صرف جلد ترو تازہ لگنے لگتی ہے بلکہ اس کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا۔
٭ملتانی یا گاچنی مٹی کے ماسک چہرے کے لئے بہترین کلینزر ہیں ۔اس کے علاوہ یہ آپ کی جلد سے اضافی تیل کو بھی ختم کرتے ہیں ۔بہتر نتائج کے لئے اس میں ایک کھانے کا چمچ لیمو ں کا رس‘ عرق لونڈر یا بادام کے آئل میںسے کوئی ایک چیز ڈالی جا سکتی ہے۔یہ ماسک لگانے سے مساموں میں جمی ہوئی مٹی نکل جائے گی ۔
٭ایک پیالے میں ایک انڈے کی سفیدی،میدہ اور شہد شامل کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں اور اسے اپنے چہرے پر لگائیں ۔خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔یہ ٹوٹکا چکنی جلد کے لئے بہت مفید ہے۔
٭ایک پین میں سیب کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ابال لیں جس کے بعد ایک پیالے میں اس کا گودا نکال لیں۔ اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اورایک چائے کے چمچ کے برابر خشک پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اس آمیزے کو پانچ منٹ کے لئے چہرے پر لگا ئیں جس کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذائقہ بھی‘ صحت بھی: مچھلی کھائیے ‘ تنومند رہئے

Read Next

انسولین کی دریافت

Most Popular