وزن کم کرنے کی 10ٹپس

٭ جو کا استعمال موٹاپے کے علاوہ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس لئے اسے اپنی غذا میں لازماً شامل رکھیں۔

٭ چنے کھانے سے جسم کی فالتو چربی کم ہوتی ہے لہٰذا یہ وزن کم کرنے میں بھی مددمدد دیتے ہیں۔ دائمی قبض کے مریض چنے کم کھائیں۔

٭ اجوائن 50گرام، برگ سداب50گرام، لاک مغسول25گرام،کو اچھی طرح پیس کر سفوف تیار کر لیں اور دن میں آدھا چائے کا چمچ کھائیں۔ (یہ اشیاء آپ کو پنساری سے باآسانی مل جاتی ہیں۔)

٭ گرم پانی میں ایک چمچ زیرہ ڈال کر جوشاند ہ تیار کرلیں اور اسے روزانہ پئیں۔

٭ موٹاپے سے بچنے کے لیے ایسی غذائیں کھائیں جن میں کیلوریز اورچکنائی کا استعمال کم اورمٹھاس معتدل ہو تاہم ان میں اینٹی آکسیڈینٹس کی اچھی مقدار موجود ہونی چاہیے۔

٭ اپنی غذا میں مچھلی اور پپیتا شامل کریں۔ یہ انسان کو جلد بوڑھا نہیں ہونے دیتے اوربلڈ پریشر،موٹاپے اور کولیسٹرول بھی کم کرتے ہیں۔

٭ اپنی غذامیں گاجر ،پیاز اور پتوں والی سبزیاں شامل کریں۔

٭ اگر آپ چاق چوبند اور وزن کو متوازن رکھنا چاہتے ہیں تو ورزش کے لیے وقت ضرور نکالیں۔

٭ رات کا کھانا جلد کھانے سے بھی وزن بڑھنے کا امکان کم ہوتاہے۔ اس لیے یہ عادت اپنائیں۔

٭ زیادہ نیند بھی موٹاپابڑھانے کا سبب بن سکتی ہے‘ اس لیے زیادہ نہ سوئیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائلیسزکے مریض کیااحتیاطیں کریں

Read Next

سوات۔۔۔پاکستان کا سوئٹرزرلینڈ

Leave a Reply

Most Popular