Vinkmag ad

میموگرافی چھاتی کے سرطان کا ٹیسٹ

بریسٹ کینسر بغل یا چھاتی میں ایسی گلٹی کا پیدا ہو جانا ہے جس میں کینسر کے اثرات ہوں۔مردوں کی نسبت یہ بیماری خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔اس بیماری سے نپٹنے کا پہلا مرحلہ درست تشخیص ہے جس کے لیے ایک ٹیسٹ کیا جاتا ہے جسے میموگرافی کہا جاتا ہے۔
سرطان کے ماہر معالجین کا کہناہے کہ 40سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کو سال میں ایک مرتبہ میموگرافی ضرورکروانی چاہئے۔جن خواتین کے خاندان میں کسی کوفرد بریسٹ کینسر ہو چکا ہو‘ ان میں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا انہیں یہ ٹیسٹ لازماًکروانا چاہئے۔

میموگرافی کیا ہے
چھاتی کا ایکسرے میموگرافی کہلاتا ہے جس کے لیے استعمال ہونے والی مشین کو میموگرام کہا جاتا ہے ۔اس ٹیسٹ میں کینسر کی سکریننگ کی جاتی ہے جسے سکریننگ میموگرافی (Screening Mammography)کہتے ہیں۔ کینسر کے مریضوں کا یہ ٹیسٹ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ گلٹی یا غدود پھیلا تو نہیں ہے۔
اس ٹیسٹ میں چھاتی کے ایکسرے کی تصویریں شامل ہوتی ہیںجنہیں بعد میں ریڈیالوجسٹ کسی خطرناک علامت کی تشخیص کے لیے دیکھتا ہے۔اگر اس میں کوئی ایسی علامت پائی جائے تو ٹشوز کا ایک نمونہ بھی لیا جاتا ہے جسے بائیوپسی (biopsy) کہا جا تا ہے۔اس کی روشنی میںمعلوم ہوتا ہے کہ یہ گلٹی کینسر زدہ ہے یا نہیں۔
سکریننگ کے وقت مریض کوچاہیے کہ ڈاکٹر کو اپنی کیس ہسٹری،پہلے سے کروائی گئی سرجری اور زیر استعمال ادویات کے بارے میں ضرور مطلع کریں۔اس ٹیسٹ سے پہلے کھانے پینے کے حوالے سے کسی خاص احتیاط کی ضرورت نہیں ۔

میموگرافی اور مفروضے
ٓٓاس کے متعلق کچھ مفروضے بھی عا م ہیں‘مثلاً یہ ٹیسٹ محفوظ نہیں اور اس کی شعاعیں مضر صحت ہوتی ہیں جو درست نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ تشخیص کا محفوظ طریقہ ہے جس میں شعاعیوں کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے جوکینسر کا باعث نہیں بنتیں۔

میموگرافی سے پہلے ایک مرحلہ ہے جسے ذاتی معائنہ کہا جاتا ہے۔ اس میں خواتین کو ہر ماہ مخصوص ایام کے اختتام پر اپنی بغل اور چھاتی کا معائنہ کرنا ہوتا ہے۔ انہیں چاہئے کہ اگر ا س میں کوئی علامت دیکھیں تو فوراً معالج سے رابطہ کریں۔دیکھا گیا ہے کہ ہمارے ہاں اکثرخواتین روایتی شرم کے باعث اس طرف توجہ نہیں دیتیں اور بات کرنے سے کتراتی ہیں جس کی وجہ سے مرض کی بروقت تشخیص نہیں ہو پاتی۔ واضح رہے کہ چھاتی کا سرطان بھی دوسری بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے اور اگراس کی بروقت تشخیص ہو جائے تو یہ قابل علاج ہے۔اس لیے اگر آپ کی عمر 40سے زائد ہے یا آپ کی فیملی میں یہ مرض کسی کو ہو چکا ہے تو سکریننگ لازماً کروائیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

سپیچ اینڈ لینگوئج تھیراپی

Read Next

کس چیز میں کون سا وٹامِن

Leave a Reply

Most Popular