Vinkmag ad

منہ کا سرطان

منہ نظام انہضام کا انتہائی اہم اور حساس حصہ ہے۔ ہونٹ‘ دانت‘ زبان‘ اندرونی گال اور تالو وغیرہ منہ کا ہی حصہ ہیں۔ ان حصوں میں ہونے والا سرطان‘ منہ کا سرطان کہلاتا ہے ۔پاکستان میں پان‘ گٹکا‘ چھالیہ‘ نسوار‘ تمباکو‘ نسوار‘بیڑی کا استعمال اس کی بڑی وجہ ہے۔

چھالیہ اور گٹکا
چھالیہ اصل میں ایک خاص قسم کے درخت میں اگنے والا ایک جزو ہے جسے تراش کر کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس میں مختلف قسم کے کیمیائی اجزاء شامل کر دیئے جاتے ہیں جن کو عرف عام میں ’’گٹکا‘‘ کہا جاتا ہے۔منہ میں چھالیہ کی موجودگی اپنی سختی کی وجہ سے رخسار کے اس نازک حصے کو مسلسل زخمی کرتی رہتی ہے جو ابتدائی دنوں میں ظاہر نہیں ہوتی۔چھالیہ ‘ گٹکے وغیرہ میں موجود کیمیائی اجزا منہ کے لئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

علامات
منہ کے سرطان کی علامات درج ذیل ہیں:
٭منہ کے اندرونی حصہ یا ہونٹوں پر کسی بھی قسم کے نشانات مثلاً سرخ‘سفید دھبے جو ہونٹوں‘ اندرونی گال‘ تالو یا زبان پر نمودار ہو جائیں۔ چاہے یہ تکلیف دہ نہ بھی ہوں لیکن باعث تشویش ہیں۔
٭بعض دفعہ زبان یا اندرونی گال پر سفید دانہ نکل آتا ہے جو تکلیف کا باعث بنتا ہے ۔ عمومی طور پر یہ سرطان کا موجب نہیں بنتا لیکن پھر بھی ڈاکٹر کو چیک کروانا ضروری ہے۔

٭ہونٹوں کا ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو۔
٭مسوڑھوں سے بلاوجہ خون کا نکلنا یا ٹوتھ پیسٹ کرتے وقت خون کا
غیر معمولی اخراج ہونا۔
٭کھانا کھاتے وقت نوالہ نگلنے میں تکلیف ہونا۔
٭ پانی پیتے ہوئے منہ میں تکلیف ہونا اور ناک سے پانی باہر آنا۔
٭مصنوعی دانت لگاتے وقت بلاوجہ دقت پیش آنا یعنی پہلے جودانت
بڑی آسانی سے لگتے تھے اب ٹھیک طرح سے نہیں لگتے۔
٭گردن میں کسی گلٹی کا نکل آنا۔
٭دانت نکالے جانے کے بعد زخم کا دو ہفتے تک نہ بھرنا۔
٭اگر منہ میں زخم ہو جائے یا چھالے نکل آئیں اور دو ہفتے سے زیادہ موجود ہوں اور علاج سے افاقہ نہ ہو تو یہ بھی باعث تشویش ہیں۔

احتیاطی تدابیر
٭ایسی تمام اشیاء سے پرہیز کیا جائے جو منہ اور حلق کے سرطان کا باعث بن سکتی ہوں۔ان میں سگریٹ نوشی‘ الکوحل‘ نسوار‘ تمباکو چبانا شامل ہیں۔
٭اپنے جسم کی صفائی کے ساتھ منہ کی صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھیں اور اپنا ٹوتھ برش ہر تین ماہ بعد تبدیل کر دیں تاکہ آپ انفیکشن سے محفوظ رہیں۔
٭سورج کی شعاعیں ہونٹوں کے سرطان کے علاوہ جلد کے سرطان کا سبب بھی بنتی ہیں۔ اس لئے سورج کی شعاعوں سے خود کو بچائیں۔
٭سال میں ایک بار دانتوں کے معائنے کیلئے ڈاکٹر کے پاس ضرور جائیں۔
٭اپنی خوراک میں تازہ پھل ،پانی اور سبزیاں لازمی شامل کریں۔
٭ڈینٹل فلاس کا استعمال لازماً کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کرسمس پر گھر سجائیں

Read Next

گوشت کے پکوانوں کی کیلوریزجانئے

Leave a Reply

Most Popular