فش تِکہ

 Fish Tikka

تیاری کا وقت:35منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:177

اجزائ:
مچھلی (کانٹوںکے بغیر، چوکور ٹکڑوںمیں کاٹ لیں) 1/2کلو
نمک 1چائے کا چمچ
دڑامرچ 1 چائے کا چمچ
خشک دھنیا 1/2چائے کا چمچ
زیرہ(توے پرہلکا سابھون کر پیس لیں) 1چائے کا چمچ
ہلدی 1/4چائے کا چمچ
لیموںکا رس 2کھانے کے چمچ
دہی 2کھانے کے چمچ
کھانے کا زرد رنگ 1 چٹکی
لہسن پیسٹ 1-1/2چائے کاچمچ
تیل 2کھانے کے چمچ

ترکیب:
1۔ایک باﺅل میںنمک، سرخ مرچ، خشک دھنیا، زیرہ، ہلدی،لیموںکا رس، دہی، زردرنگ، لہسن پیسٹ اورتیل مکس کرلیں۔
2۔مچھلی کے ٹکڑوںکو تیار کئے گئے آمیزہ لگا کر 30منٹ کے لیے رکھ دیں۔
3۔اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو دونوں اطراف سے اچھی طرح سنہری کر لیں۔

غذائیت پہچانئے :
اس ڈش میں وٹامن اے،ڈی ،فاسفورس،میگنیشیم اور اومیگا 3فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس میں پائے جانے والے غذائی اجزاءدماغ کے خلیات کی نشوونما کے لئے بہت مفید ہیں۔اس کے علاوہ یہ ڈش دل کے امراض سے بچانے اور جلد کو بہتر اور پرکشش بنانے میں بھی اہم ہے۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

صحت مند بال،سر کا تاج

Read Next

سچزوان سوپ

Most Popular