Vinkmag ad

سر کی جوئیں بچوں کو کیسے بچائیں

جوئیں کیا ہیں؟
جوئیں اور لیکھیں (جوئوں کے انڈے) انسانی جلد پر پلنے والے طفیلئے (پیراسائیٹ) ہیں جو خون پر گزارہ کرتے ہیں۔ اگر چہ لڑکوں میں بھی یہ مسئلہ دیکھنے میں آتا ہے لیکن لڑکیوں کے سر وں میں جوئیں عموماً زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کے بالوں کا لمبا ہوناہے جو ان جوئوں کو تحفظ فراہم کر تے ہیں۔ جوئیں انڈے دیتی ہیں جو بالوں کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور بار با ر کنگھی یا برش کرنے اور شیمپو استعمال کرنے کے باوجود ان سے الگ نہیںہوتے۔

جوئیں کیسے پڑتی ہیں
جوئوں کے ایک فرد سے دوسرے تک منتقل ہونے کے لئے ان افراد کا جسما نی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہو ناضروری ہے۔ مشترکہ ٹوپی یا کنگھی استعمال کرنے سے بھی یہ ایک سے دوسرے سرمیں منتقل ہو سکتی ہیں۔

کیا جوئیں خطرناک ہیں
جوئوں کی وجہ سے کھجلی زیادہ ہوتی ہے اور سرکو کھجانے سے اس میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔ مزید برآں ان کی وجہ سے سر اور گردن کے غدود سوج جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ خطرناک نہیں لیکن بے آرامی کا سبب ضرور بنتی ہیں۔اگرجوئوں کو ختم نہ کیا جائے تو صرف وہی نہیں بلکہ انفیکشن بھی دوسرے بچوں تک پھیل سکتا ہے۔
بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

آپ بالوں کوصرف صاف ستھرا رکھ کر ان سے بچ نہیںسکتے۔ اس لئے ان کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ وقتاً فوقتاً با لوں کا جائزہ لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کہیں ان میں تو نہیں آ گئیں۔ اب بازارمیں ایسے شیمپو دستیاب ہیںجو ان کا باآسانی خا تمہ کر دیتے ہیں‘ تاہم اگر بچوں کا ما حول نہ بدلا جا ئے تو وہ دوبارہ واپس آسکتی ہیں۔ اس لئے اگر آپ بچوں کو جوئوں سے بچانا چاہتی ہیں تو گھرکے تمام افرادکے سروں کا ان سے پاک ہونا ضروری ہے۔ مزیدبرآں شیمپواگرچہ جوئوں کا خا تمہ کر دیتے ہیںلیکن وہ انڈوں اور لیکھوں کا صفایا نہیں کر سکتے‘ اس لئے ہر ہفتے اسے دوبارہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔
شیمپو کر نے کے بعد باریک دندانوں والی کنگھی سے بالوں میںکنگھی کرنا مفید ہے۔ اس طرح وہ لیکھیں بالوں سے الگ ہو جاتی ہیںجو بالوں کے ساتھ زیادہ مضبوطی سے نہیں چپکی ہوتیں۔ بعض اوقات بالوں میں جوئیں اور لیکھیں موجود تو ہوتی ہیں لیکن کھجلی اور خارش محسوس نہیں ہوتی اور وہ ذرا بعد میںشروع ہوتی ہے۔ یوں کھجلی شروع ہونے تک کافی وقت گزر چکا ہوتا ہے اور بچے کو انفیکشن ہو جاتا ہے۔

شیمپو کرنے سے پہلے اس پر لکھی ہوئی ہدایات کوا چھی طرح سے پڑھ لینا چاہئے‘ اس لئے کہ بعض شیمپوئوں کو بال دھونے سے پہلے زیادہ دیر تک سر پر لگانا ضروری ہوتا ہے۔ اس طرح بازار میں ایسے لوشن بھی دستیاب ہیں جنہیں رات کے وقت بالوں میں لگا یا اور صبح کے وقت دھونا ضروری ہوتا ہے۔ مزید برآں عام ڈریسنگ ٹیبل پر استعمال ہونے والی کنگھی کی بجائے جوئوں والی مخصوص کنگھی ان سے نجات میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ صاف ستھری کنگھی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ بچوں کے استعمال شدہ تولیوںکو گرم پانی میں دھوئیں۔ بچوں کے بالوں میں کیمیکلز کا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ورنہ یہ جلدکی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سوات۔۔۔پاکستان کا سوئٹرزرلینڈ

Read Next

جب میں پہلی بار رویا

Leave a Reply

Most Popular