Vinkmag ad

زچگی کے بعد 40دن تک ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے ؟

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ”کیا زچگی کے بعد 40دن تک ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے ؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”کیا آپ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پیتے ہیں؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہےں۔


بریرہ مدثرکا تعلق مری سے ہے ۔وہ کہتی ہیں:
”اس دوران ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے ۔میں یہ تو نہیں جانتی کہ اس کے کیانقصانات ہو سکتے ہیں لیکن جب میرا بچہ پیدا ہوا تومیں اس وقت نارمل پانی پیتی تھی۔یعنی نہ زیادہ گرم اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا۔“
کراچی سے نادیہ خلیل کا کہنا ہے :
”اس مرحلے میںخواتین اپنی مرضی کے مطابق پانی پیتی ہیں لیکن اس وقت زیادہ ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے ۔یہ صحت کے لیے بھی اچھا نہیںہے اور اس سے پیٹ بھی پھول جاتا ہے ۔“
فاخرہ ہارون کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔وہ کہتی ہیں:
”اس وقت جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں آ رہی ہوتی ہیںاور اسے واپس اپنی اصلی حالت میں آنے میں وقت لگتا ہے۔ اس لیے احتیاط اچھی ہوتی ہے۔زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے جسم میں سوجن ہو سکتی ہے لہٰذا پانی ٹھنڈانہیں‘ نیم گرم اور ابال کرپینا چاہئے ۔ “
فیصل آباد سے کلثوم کا کہنا ہے :
” 40دن تک ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے۔ اس سے موٹا پا ہو سکتا ہے ۔“

مسز فیصل کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ وہ کہتی ہیں :
”عموماً خواتین یہی کہتی ہیں کہ زچگی کے بعد 40دن تک ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے لیکن میں نے اپنی دفعہ ٹھنڈا پانی ہی پیا ہے ۔میں نیم گرم پانی تو پی ہی نہیں سکتی ۔میری کوشش ہوتی تھی کہ پانی زیادہ پیوں تاکہ بچے کے لیے دودھ کی مقدار اچھی ہو ۔“
شیبا درانی کوٹ ادوو کی رہنے والی ہیں۔وہ کہتی ہیں:
”پہلے وقتوں میں خواتین کہتی تھیں کہ اس عرصے میں ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے‘ اس لئے کہ اس سے جسم میں کئی مسئلے ہو سکتے ہیں لیکن اب لوگ پرہیز نہیں کرتے۔میں تو کہتی ہوں کہ اس دوران نیم گرم پانی ہی پینا چاہیے ۔“
اسلام آباد سے عذرہ قادرکا کہنا ہے :
میں یہ تو نہیں جانتی کہ اس دوران ٹھنڈا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے اور نیم گرم کیوں پینا چاہیے لیکن میرے مطابق پانی کا صاف اور ابلا ہوا ہونا زیادہ ضروی ہے تاکہ اس میں موجود جراثیم تلف ہو جائیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

گردوں کی بیماریاں من گھڑت باتیں اور سچائیاں

Read Next

کولیسٹرول کیا ہے‘ کیسے نمٹیں

Leave a Reply

Most Popular