Vinkmag ad

حقیقت یہ ہے۔۔۔

سردی لگنے سے نمونیا ہوتا ہے
اگرچہ نمونیا وائرس سے ہوتا ہے لیکن یہ خیال بھی غلط نہیں کہ سردی کی وجہ سے نمونیا ہو سکتا ہے۔اصل میںبات یہ ہے کہ ہر انسان کی قوتِ مدافعت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور جن لوگوں کی قوتِ مدافعت کمزور ہو‘انہیں انفیکشن ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ سردموسم میں قوت مدافعت نسبتاًکمزور ہوتی ہے لہٰذا ایسے میں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوسکتاہے ۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ٹھنڈ کی وجہ سے نمونیا ہوسکتا ہے‘ اس لئے سردیوں میں خود کو ٹھنڈ سے بچائیں۔
ڈاکٹر آفتاب اختر‘ماہر امراض سینہ ‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘ اسلام آباد
سافٹ ڈرنکس‘ ہاضمے میں مفید
جو لوگ کھانے کے ساتھ اکثروبیشتر سافٹ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں‘ ان کا نظام انہضام ان کا عادی ہوجاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے کے لئے ان پر انحصار کرنے لگتا ہے۔ ان ڈرنکس کی وجہ سے نظام انہضام اس قدر تیزرفتاری سے کام کرتا ہے کہ کھانے میں موجود غذائی اجزاء خون میں اچھی طرح جذب نہیں ہو پاتے اور ضائع ہو جاتے ہیں۔سافٹ ڈرنکس معدے کی تیزابیت بڑھانے کے علاوہ ہڈیوں کی صحت پر بھی برا اثر ڈالتے ہیں اوران کے بھربھرے پن (osteoporosis)کا سبب بنتے ہیں۔ اس لئے ان پر انحصار کی بجائے اپنی غذائی عادات بدلیں۔اچھی صحت کے لئے سونے سے تین گھنٹے پہلے کھانا کھائیں، مناسب اور متوازن غذالیں،کھانوں میں مصالحہ جات اور کیفین کا استعمال کم سے کم کریںاور خود کوذہنی تنائوسے بچائیں۔
بشریٰ مشتاق‘ سینئر کلینیکل نیوٹریشنسٹ‘آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی
نزلہ زکام میں مالٹا نہ کھائیں
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ سردیوں میں مالٹے کھانے سے نزلہ زکام ہو جاتا ہے ، اور اگر یہ پہلے سے ہو تو وہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ مالٹے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو نزلہ زکام کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو مخصوص پھلوں سے الرجی ہوتی ہے ۔ اگر کسی کو مالٹوں سے الرجی ہو تو انہیں کھانے میں احتیاط سے کام لیں۔ خاص طور پر کھٹے مالٹے بالکل نہ کھائیں ورنہ گلا خراب ہو سکتا ہے۔ ان کا ذائقہ بدلنے کے لئے ان کے جوس میں کوئی اور چیز بھی شامل کی جا سکتی ہے ۔سردیوں میں اکثراوقات پانی کم پیا جاتا ہے‘ اس لئے یہ مزیدار پھل جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پائی جانے والی فائبر کی اچھی مقدار قبض ہونے اورکولیسٹرول بڑھنے سے بھی بچاتی ہے۔
عروج روئوف ‘ماہر غذائیات ‘ شفاانٹرنیشنل ہسپتال‘ فیصل آباد

Vinkmag ad

Read Previous

کم اور زیادہ گلائی سیمک انڈیکس گندم میں مٹھاس

Read Next

شفانیوز کے مستقل مضمون نگار ڈاکٹر عبدالرحمٰن صاحبزادہ (مرحوم) اپنے بچوں شہناز، مہناز، فرح ناز اور عامر کی نظر میں

Most Popular