Vinkmag ad

جھینگے آلو پوستو

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:20منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:312
اجزائ:
جھینگے(ان کی جلد اُتار کر درمیانے سائز میںکاٹ لیں) 8پیس
آلو (درمیانے سائز میں چاپ ) 3عدد
پوپی سیڈز پیسٹ 40گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی 1چائے کا چمچ
ہری مرچ(درمیان سے لمبائی کے رُخ کاٹ لیں) 4عدد
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے
ترکیب:
1۔ایک پین میں سرسوں کا تیل گرم کریںاور اس میں جھینگے اور آلو ڈال کراس وقت تک پکائیں جب تک کہ یہ نرم نہ ہو جائیں۔
2۔پوپی سیڈز پیسٹ شامل کرکے چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔نمک، ہری مرچ اور 3/4 کپ پانی شامل کر کے گریوی بنا لیں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور ڈش پروٹینز،کاربوہائیڈریٹس،آئرن،وٹامن سی،نیاسن اور زنک سے بھرپور ہے۔اس کا بنیادی جزو جھینگے ہیں جواچھے کولیسٹرول اور اومیگا 3فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہیں۔یہ جسم میں اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے اور قوت مدافعت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔اس میں شامل پوپی سیڈز پیسٹ صحت بخش چکنائیوں سے بھرپور ہیں۔مزیدبرآں اس میںپایا جانے والا فائبر قبض کے شکار افراد کے لئے بہت اہم غذائی جزو ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں بلڈ شوگراور کولیسٹرول کی سطح اور وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ذیابیطس کے شکاراور موٹے افراد اسے گندم کی روٹی اور سلاد کے ساتھ کھائیں۔
عبد المومن ـ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی اف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

کیسر فیرنی

Read Next

ڈی این اے پروفائلنگ

Most Popular