بزرگوں کی صحت کے مسائل ‘ان کا حل

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ’بزرگوں کی صحت کے مسائل کیا ہیں اور آپ ان سے کیسے نپٹتے ہیں“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے آپ”آپ کو انڈا کس شکل میں اور کس موسم میں کھانا پسند ہے ؟“
     کوئٹہ سے فریدہ درانی کا کہناہے :
” میں خود ایک ضعیف خاتون ہوں۔میرے اعصاب کمزور ہوچکے ہیں اوراکثر اوقات چڑ چڑی ہو جاتی ہوں۔ شوہر کی وفات کے بعد میں تنہائی کا شکار ہو گئی ہوں۔ان عوامل کے نتیجے میں مجھے کبھی ڈپریشن کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔ اس لےے میں تمام نوجوانوں کو یہی پیغام دوں گی کہ بزرگوں کو پر سکون رکھنے کے لےے ان سے بات چیت اور تبادلہ خیال کرتے رہا کریں اور روزمرہ کے کاموںمیں ان سے مشورے لیا کریں۔ ایسا کرنے سے بزرگوں کی بہت سی فطری ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔یوں ان کا نفسیاتی دباو¿ کم ہوتا ہے اور وہ ذہنی امراض کا شکار نہیں ہوتے۔
گوجرانوالہ سے دانش ندیم اپنی رائے دیتے ہوئے کہتے ہیں:
”میری دادی بہت غصے والی ہیںاوران کابلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔ ہم اس بات کا دھیان رکھتے ہیں کہ وہ بلڈپریشر کی دوائیں باقاعدگی سے استعمال کرتی رہیں۔ جب انہیں غصہ آتا ہے تووہ ہمیں خوب ڈانٹ ڈپٹ کرتی ہیں لیکن ہم سب انہیں جواب نہیں دیتے۔اس طرح کچھ دیر میں وہ اپنا غصہ نکال کر نارمل ہو جاتی ہیں۔“
اٹک سے نگہت سعید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”بزرگ افرادبلڈ پریشرکا شکار زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث ا نہیں دل اور گردوں کے مسائل کے علاوہ فالج کا خدشہ بھی رہتا ہے۔اس لےے انہےں اپنی دوائیں باقاعدگی سے ا ستعمال کرنی چاہےے۔بعض بزرگ چلتے چلتے گر بھی جاتے ہیںجس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ انہیں اکثراوقات سننے اور دیکھنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔ اہل خانہ کو چاہئے کہ ان کے لےے سننے کے آلے اور عینک کا بندوبست کریں۔ انہیں نیند کی کمی کا سامنا بھی ہوتا ہے، اس لےے انہیں دن بھر مصروف رکھیں تاکہ وہ رات کوپر سکون نیند سو سکیں۔اگر ممکن ہو تو ڈاکٹر سے ان کے مسائل بارے میں وقتاً فوقتاً مشورہ لیتے رہیں۔“
کاشف مرتضیٰ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ ان کا کہناہے:
”میرے دادا کو پٹھوں کی کمزوری اورجوڑوں کے دردکامسئلہ ہے جو ان کے لئے بہت تکلیف کاسبب بنتاہے۔انہیں اکثر جسم میں درد رہتا ہے۔ ہم سب گھر والے وقتاً فوقتاً ان کی ٹانگےں دباتے رہتے ہیں اور ان کا علاج بھی چل رہا ہے۔ قوت سماعت کم ہونے کی وجہ سے وہ اونچاسنتے ہیں۔ہم نے انہیں سماعت کا آلہ لاکر دیا ہے لیکن وہ اسے کم ہی استعمال کرتے ہیں۔ ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ ہو ۔وہ ہم سے اپنی باتیں شیئر کر کے بہت خوش ہوتے ہیں اور ہمیں ڈھیروں دعائیں دیتے ہیں۔“
_________________________________________________________________________________________________________
بزرگوں سے تعاون اورمفاہمت کی پالیسی اپنائیں
بڑھاپا بذات خود ایک بیماری ہے، اس لئے کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ تمام جسمانی نظام زوال پذیر ہونا شروع ہو جاتے ہےں۔اس عمرمیں بزرگوں کو بہت سے مسائل مثلاًہائی بلڈ پریشر،نظر اور قوت سماعت میں کمی،عضلات کی کمزوری،جوڑوںکا درد،ڈپریشن اورپیشاب کی بیماریاں وغیرہ لاحق ہو جاتی ہیں۔اگر وہ مناسب ورزش یا واک کریں ‘مذکورہ بالا امراض کے لےے ذہنی طور پر تیار رہیں ‘ان سے نپٹنے کی حکمت عملی تیار کرکے اس پر عمل کریں اور پرہیزاور علاج کو اہمیت دیں تو ان کے مسائل کم ہوسکتے ہیں ۔ فیملی، دوستوں اور رشتہ داروں کو بزرگوں کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی اپنانی چاہےے اور ڈاکٹر سے ان کا معائنہ کراتے رہنا چاہےے۔
ڈاکٹر شہزاد صدیق ‘جیریاٹرکس ‘شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد
_________________________________________________________________________________________________________
    رائے دیں ….انعام لیں
صحت سے متعلق آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں سوچ و بچار کے بعد رائے دےنے کی عادت کوپروان چڑھانے کےلئے شفانیوز نے فےصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ بہترےن رائے دےنے والے فرد کوچھ ماہ کےلئے شفانےوز اعزازی طور پر جاری کیا جائے ۔اگر فرد پہلے سے سالانہ خرےدار ہو تو پھررسالہ ان کے نامزد کردہ شخص کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ”بہترےن رائے “کا فےصلہ متعلقہ موضوع پر کسی ماہر کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔آپ کی ا ٓراءہر ماہ کی 15تارےخ تک شفانیوز پہنچ جانی چاہئےں۔اس ماہ ایبٹ آباد سے کاشف مرتضیٰ کی رائے کوبہترےن قرار دےا گےا۔ ان کے نام شفانےوزچھ ماہ کےلئے جاری کیا جارہا ہے ۔(ادارہ)

Vinkmag ad

Read Previous

نیند‘ خواب اور وقت کی چال

Read Next

چٹخارا یا صحت۔۔۔ معدے پر غیرضروری بوجھ مت ڈالیں

Most Popular