Vinkmag ad

آپ کے صفحات

صفحہ اول کی بات ہی الگ ہے
یوں تو سا را رسالہ ہی قابل تعریف ہے مگر ’’صفحہ اول‘‘ کی بات ہی الگ ہے۔اس کے تمام موضوعات بہت اچھے اور دلچسپ ہوتے ہیں اورمیں سب سے پہلے اسے ہی پڑھتی ہوں۔ اس سے کافی معلومات ملتی ہیں اور میگزین کی رونق بڑھ جاتی ہے ۔

نازیہ احمد،گجرات
شفانیوز اب نئے انداز میں
مجھے شفانیوز پڑھنے کا موقع کافی عرصے کے بعد ملا۔ پرانا میگزین دو رنگوں میں ہوا کرتا تھا ۔اسے کھولتے ہی رنگیں صفحات پر مواد دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ میگزین نہ صرف رنگوں کے حساب سے بہتر ہو چکا ہے بلکہ اس کے مضامین میں بھی تنوع آگیا ہے اور ان کا معیار بھی بہتر ہوا ہے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ الرجی کے موضوع پر تفصیل سے آرٹیکل لکھیں اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر بھی آگاہی دیں۔
سعد افضل،لاہور
٭ میگزین کو پسند کرنے کا شکریہ ۔اس ماہ پولن الرجی پر آرٹیکل شامل کیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔

شاعری اور ادب اچھا لگا
میں پیشے کے اعتبار سے استاد ہوں اور آپ کے رسالے کا پرانا قاری ہوں ۔ یہ رسالہ ہرلحاظ سے مفید ہے جو ہر موضوع پر جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔بعض اوقات کچھ آرٹیکل تو اتنے منفرد ہوتے ہیں کہ ان کے بارے میں پہلے نہیں پڑھا ہوتا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس میں کچھ تعلیمی مواد بھی شامل کیا جائے۔ شاعری کا حصہ اپنی مثال آپ ہے۔
سید انور،کراچی
٭ میگزین کو پسند کرنے کا شکریہ ۔’’تعلیمی مواد‘‘ کی کچھ وضاحت ہو جائے تو اچھا ہے‘ اس لئے کہ بنیادی طور پر یہ میگزین صحت سے متعلق ہے ۔ ویسے ’’شعرو ادب ‘‘ سے متعلق صفحات میں ہم نے اردو محاورات کا پس منظر دینا شروع کیا ہے ۔ بتائیے گا کہ کیسا لگا۔

ٹینشن اور ڈپریشن پر بھی لکھیں
شفانیوزکافی اچھا میگزین ہے۔میں اس کو باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ ٹینشن اور ڈپریشن کے بارے میں تفصیل سے لکھیں۔یہ بھی بتائیں کہ اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے۔ میگزین میں شامل تمام مضامین تعریف کے قابل ہیں۔
فریداعظم،کوئٹہ
٭آپ کا حکم سر آنکھوں پرآپ کی پسند مضمون شامل کر دیا‘ بتائیے گا کہ کیسا لگا۔

ایک مکمل ہیلتھ پیکج
شفانیوز کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ ایک مکمل ہیلتھ پیکچ کی حیثیت رکھتا ہے۔ہمارے ملک میں ایسے رسالے نہ ہونے کے برابر ہیںجو صحت پر شائع ہوتے ہوں ۔اس میگزین کی بدولت بہت سے لوگوں کی زندگیوں میںبہتری آئی ہے۔ آپ کی یہ کاوش قابلِ تعریف ہے۔
سدرہ عزیز،ملتان

Vinkmag ad

Read Previous

میٹھا اور کھٹا سوپ Sweet & Sour Soup

Read Next

دورانِ حمل‘بعد اززچگی بڑھا وزن کیسے گھٹائیں

Leave a Reply

Most Popular