Vinkmag ad

آلو کا مزیدار سلاد

سرونگ: 10
پکانے کا وقت: 20منٹ
تیاری کا وقت:10منٹ
کیلوری:390
اجزاء:
آلو 1کلوگرام (ابال کر ٹکڑے کاٹ لیں)
انڈے 170گرام(سخت ابال لیں اور ٹکڑے کاٹ لیں)
پیاز 150گرام (ٹکڑے کاٹ لیں)
سیلری (celery) 150گرام (ٹکڑے کاٹ لیں)
ڈریسنگ کے لئے اجزاء:
مایونیز 480 ملی لیٹر
ورسسٹر شائر ساس(worcestershire sauce) حسب ضرورت
مسٹرڈ پیسٹ حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت (کٹی ہوئی)
ترکیب:
1۔ایک بڑے بائول میںآلو، انڈے، پیاز اور سیلری ڈال کر مکس کرلیں۔
2۔ایک پیالے میںڈریسنگ کے تمام اجزاء اچھی طرح مکس کرلیں۔
3۔اب آلو اور انڈوں کے آمیزے میں ڈریسنگ مکسچر ڈال دیں۔ آلو کاسلاد تیار ہے۔
غذائیت پہچانیے:
پوٹیٹو سلاد کاربوہائیڈریٹس، پروٹینزاور فیٹس کااچھا ذریعہ ہے۔ چھوٹے بچوں کو جب توانائی کے لئے زیادہ کیلوریز والے کھانے دینا شروع کیا جا تا ہے تو اس میں پوٹیٹو سلاد بھی ایک اچھا آپشن ہے۔ یہ سلاد بچوں کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ اس میں موجود کیلوریز کا ایک تہائی حصہ اس میں موجود فیٹس سے آتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول‘ جگر یا دل کے امراض سے متاثرہ افراد اسے استعمال نہ کریں۔ پیاز کے استعمال سے اس میں اینٹی آکسیڈینٹس کا اضافہ ہو جاتا ہے جو اچھی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔
زینب بی بی، ماہر غذائیات ،اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

ہنگول نیشنل پارک کی سیر

Read Next

فِٹ بِٹ Fitbit

Leave a Reply

Most Popular