Vinkmag ad

انار اور مالٹے کا جوسPomegranate & Orange Juice

تیاری کا وقت:10منٹ
سرونگ:2
کیلوریز:219

اجزاء
سرخ انار(چھلا ہوا) 1درمیانے سائز کا
تازہ مالٹے کا جوس 1گلاس
نمک 1/4چائے کا چمچ
چینی 2چائے کے چمچ

ترکیب
1۔بلینڈر میں انار کے دانے‘ مالٹے کاجوس، نمک اورچینی ڈال کر 2منٹ تک چلائیں۔
2۔پھر بڑی چھلنی کی مدد سے جوس چھان لیں۔اگر چھلنی نہ ہو تو ململ کا کپڑا استعمال کرسکتے ہیںتاکہ بیج الگ ہوجائیں۔
3۔اگر جوس ٹھنڈا پسند ہو تو حسب ضرورت برف ڈال لیں۔مالٹے کی جگہ کینو یا مسمی کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
4۔مزیدار جوس تیار ہے۔

غذائیت پہچانئے:
یہ مشروب وٹامن سی حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔وٹامن سی زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔اس مشروب میں فولیٹ،پوٹاشیم اور وٹامن کے کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔اسے ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں شوگر کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔اور اس میں پایا جانے والا میٹھا اس کی کیلوریز بڑھا دیتا ہے اس لئے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اسے چینی کے بغیر استعمال کریں ۔بلڈپریشر کے مریض اس میں نمک ڈالنے سے گریز کریں ۔
عبد المومن ـ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی اف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

پنجیری Panjeeri

Read Next

ڈائلیسزکے مریض کیااحتیاطیں کریں

Leave a Reply

Most Popular