Vinkmag ad

آنکھ میں کچھ چلا جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ؟

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ”آنکھ میں کوئی چیزچلی جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”ٹھنڈسے محفوظ رہنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں ؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہےں۔


واہ کینٹ سے حفصہ عمر کا کہنا ہے:
”اگر آنکھ میں کچھ چلا جائے تو ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارتے ہیںتاکہ پانی کے ذریعے وہ چیز نکل جائے۔“
ایم جواد کا تعلق ٹیکسلا سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”ایسی صورت میں پانی سے آنکھ دھوتا ہوں اور اگر پھر بھی آرام نہ آئے تو ڈاکٹر کو چیک کرواتا ہوں۔“
اسلام آباد سے اشفاق احمد کا کہنا ہے:
”آنکھ میں جب بھی کچھ جائے توصاف پانی سے دھونا چاہیے۔“
سید مبارک علی کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”پانی سے آنکھ میں چھینٹے ماریں۔ اس سے جو بھی بیرونی چیز ہو گی وہ انشااللہ نکل جائے گی۔ زیادہ تکلیف کی صورت میں آنکھوں کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔“
جہلم سے مبین اختر کہتے ہیں:
”آنکھ میں کچھ ڈل جائے تو اسے رگڑیں مت کیونکہ اس سے آنکھ کے اندر زخم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے پانی کے چھینٹے مارنا مفید ہے۔“
کوثر پروین کا تعلق خوشاب سے ہے۔ وہ کہتی ہیں:
”ایسی صورت میں آنکھ کو پانی سے دھوتی ہوں۔ اس کے علاوہ اگر ہاتھ کی مدد سے تھوڑا سا مل لیا جائے تو جو چیز بھی ہو وہ باہر آ جاتی ہے۔“
واہ کینٹ سے زاہد نعیم کا کہنا ہے :
”اس کے لیے پہلے تو پانی کے چھینٹے مارتا ہوں۔ اس کے بعد شہد یا عرق گلاب ڈالتا ہوں اور اگر پھر بھی ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانا بہتر ہوتاہے۔“
اشرف علی کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”اس کے لیے بہتر ہے کہ پانی کے چھینٹے ماریں۔“
بھلوال سے ماریہ ناز کا کہنا ہے:
”کپڑا نیم گرم کر کے آنکھ پر رکھتی ہوں اور اس کی مدد سے ہلکا ملنے سے مچھر یا کوئی اور چیز آنکھ سے نکل آتی ہے۔“
نعیم بخاری فیصل آباد سے کہتے ہیں:
”اس کا بہتر حل پانی کے چھینٹے مارنا ہے۔“

Vinkmag ad

Read Previous

ہڈیوں اور جوڑوں کا درد

Read Next

سردیوں میں سانس کی بیماریاں

Leave a Reply

Most Popular