ہڈیوں اور جوڑوں کا درد

ہڈیوں اور جوڑوںکے دردکی اہم وجہ خون میں یورک ایسڈ کی مقدارکا بڑھنا ہے ۔ ان امراض میں پرہیز اور غذا کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ذیل میں کچھ ایسے طریقے بتائے جا رہے ہیں جن کی مدد سے اس درد سے بچا جا سکتا ہے ۔اس کے باوجود اگر درد میں آرام نہ آئے تو ڈاکٹر کو ضرور چیک کروائیں ۔
٭ یورک ایسڈ بنانے والی چیزیںمثال کے طور پر گوشت، انڈے،کلیجی، گردے، مغز ،پائے، دالیں ، مٹراورلوبیا کم سے کم استعمال کریں۔
٭مرغن اورتلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
٭سردی اور نمی جیسے مرطوب ماحول میں اپنی حفاظت کریں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں۔
٭ان امراض میں روغنیات(مثلاً روغن موم ، روغن گل اور روغن بابونہ وغیرہ) مفید ہوتے ہیں ۔
٭سورنجان ایک ایسی بوٹی ہے جو جسم سے یورک ایسڈ کے اخراج میں مدد دیتی ہے۔
٭سورنجان چھے گرام، بوزیدان تین گرام، گل سرخ سات گرام، پوست ہلیلہ زردچھے گرام اورریوند چینی پانچ گرام پانی میں اچھی طرح جوش دیںاورچھان کر پانی الگ کر لیں۔دن میں ایک دفعہ یہ پانی پئیں ۔
٭چوب چینی بھی یورک ایسڈ کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
٭دن میں آدھا چائے کاچمچ ادرک یاسونٹھ کا پاو¿ڈر لینابھی جوڑوں کے دردمیں مفید ہے۔ یہ دوران خون کو بھی تیز کرتا ہے۔
٭روزانہ ایک کھانے کا چمچ ادرک کا تیل یا کارڈلیور آئل (cod liver oil)استعمال کریں ۔یہجوڑوں کے درد میں مفیدہیں ۔

(ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کراچی۔)

Vinkmag ad

Read Previous

بیٹھنے کے غلط انداز کہیں بھٹا نہ بٹھا دیں

Read Next

آنکھ میں کچھ چلا جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ؟

Leave a Reply

Most Popular