ہونٹ خوبصورت بنائیں

140

ہماری شخصیت کا پہلا تعارف چہرے سے ہوتا ہے اور اسے دیکھ کر جو پہلا تاثر بنتا ہے‘ بالعموم وہی اس کا آخری تاثربھی ہوتاہے۔اسی لئے ہمیں اپنے ظاہری اعضاء اور خصوصاً چہرے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ہونٹ اس کے اہم ترین حصوںمیں سے ایک ہے جنہیں شاعروں نے گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہ دی ہے۔ اگر وہ خشک اور بے رونق ہوں تو اس کا اثر ہماری شخصیت پربہت برا پڑتا ہے۔ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کچھ اہم ٹپس درج ذیل ہیں:

ہونٹوں کو قدرے موٹا اور خوشنمابنائیں
صبح اٹھ کراپنے دونوں انگلیوں کی مدد سے ہونٹوں کوہلکاہلکا تھپتھپائیں۔ اس کے بعد اپنی سانس باہرنکالیںاور چند سکینڈکے بعد تازہ ہوا کواندر جانے دیں۔اس عمل کو تقریباً 10مرتبہ کریں۔

ہونٹ نرم ملائم
رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر ناریل کے تیل کی تھوڑی سی مقدار لگائیں۔استعمال سے پہلے اس تیل کودھوپ میں رکھ دیںتاکہ اس میں وٹامن ڈی کا بھی اضافہ ہو جائے۔ناریل کا تیل خشکی کو ختم کر کے جلد کو ملائم کرتا ہے لہٰذا اس کے استعمال سے ہونٹوں کی رنگت نکھر جائے گی۔

پھٹے ہوئے ہونٹوں کا آسان حل
ایک بوتل عرق گلاب میں گلیسرین اوردو عدد لیموئوں کا رس شامل کر کے اچھی طرح یکجا کرلیں۔آپ اسے فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں ۔اسے روزانہ رات کو ہونٹوں پر لگائیں اور صبح اٹھ کر منہ دھو لیں۔چند ہی دنوں میں ہونٹ خوبصورت ہو جائیں گے۔ خیال رہے اس کے استعمال کے فوراًبعددھوپ میں جانے سے گریز کریں۔

پانی کا استعمال
ٓٓ ایسے مشروبات استعمال کریںجن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔اس میں پھلوںکے تازہ رس کو ترجیح دیں۔دن میں8 سے 10گلاس پانی ضرورپئیںکیونکہ یہ جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب رکھنے کے علاوہ ہونٹوں کو نمی بھی بخشے گا۔ہمارے ہونٹوں میںچکنائی کے غدود(oil glands)نہیںہوتے لہٰذا یہ خشک ہو جاتے ہیں‘ تاہم پانی کے متواتر استعمال سے وہ تر رہتے ہیں۔

لپ سٹکس کا چناؤ
لپ اسٹک استعمال کرنے سے قبل اس کے اجزاء کا جائزہ ضرور لیں‘ اس لئے کہ افزائش حسن کی مصنوعات میں ایسے اجزاء کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس سے ہونٹوں میں خشکی ،الرجی اور سوزش پیدا ہو سکتی ہے۔بادام کا تیل،ایلوویرا، سورج مکھی کا تیل یاوٹامن ای کی حامل اشیاء استعمال کی جائیں جبکہ متھنول (Methnol) فینول (Phenol)یا خوشبو کی حامل مصنوعات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

مزیدبرآں ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹتے رہنے یا ان کو دائیںبائیں کھینچنے سے ہونٹ کالے اور بے ہنگم ہو جاتے ہیں لہٰذا ایساکرنے سے اجتناب کریں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x