کھیل،چہل قدمی یا گھر یلو کام کاج کے دوران گھٹنے میں درد کی شکایت ہوسکتی ہے ۔ یہاں گھٹنے میں اچانک پیدا ہو جانے والے درد سے نجات کے لئے ایک یوگاپوز پیش خدمت ہے۔ کسی بھی عمر کے افراداسے باآسانی کرسکتے ہیں ۔
1۔ درد کرنے والے گھٹنے کو 90ڈگری کے زاویے تک اٹھائیں اوراپنے تمام جسم کا وزن تندرست گھٹنے پر ڈالیں۔ اس مشق کو پانچ بار کریں۔
2۔اپنے پائوں کو پیچھے لائیں اور سیدھے کھڑے ہوجائیں ۔ اپنے ہاتھوں کو سیدھا رکھتے ہوئے ٹانگیں تھوڑی سی کھول لیں۔
3۔اب اپنے درد والے گھٹنے پر وزن ڈالتے ہوئے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میںڈالیں ۔
4۔ ہاتھوں کی مذکورہ بالا پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے بازوؤں کو سامنے کی جانب لائیں اور پانچ سیکنڈ تک اسی حالت میں رہیں۔
5۔ ہاتھوں کو اوپر کی جانب لائیں اوراپنے جسم کو پھیلائیں ۔
6۔ اب سامنے کی جانب 90ڈگری کا زاویہ بناتے ہوئے جھکیں اور اس پوزیشن میںاتنی دیر رہیں جتنی دیر میں 10 تک گنتی گنی جاسکے۔اس کے بعد پہلی حالت میں واپس آجائیں ۔ یہی ورزش دوسری ٹانگ پر بھی دہرائیں۔
