گاجر: گجریلا بنائیں‘ جوس پئیں‘سلاد سجائیں

ہمارے ہاں لوگوں کی اکثریت گوشت اور چاولوں کو ہی بطور غذا پسند کرتی ہے حالانہ اچھی صحت کے لئے متوازن غذا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ سبزیاں متوازن غذا کا اہم جزو ہیں جو نہ صرف لذت سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ سبزیوں میں گاجر کا اپنا منفرد مقام ہے۔ یہ جڑ والی سبزی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سب سے پہلے 5000 سال قبل افغانستان میں کاشت ہوئی۔ ابتداءمیں گاجر اجوائن اور سونف کی طرح اپنے خوشبودار پتوں اور بیج کی وجہ سے کاشت کی جاتی تھی لیکن جوں جوں اس کی غذائی افادیت کے بارے میں لوگوں کو علم ہوتا گیا ‘ توں توں اس کی بطور سبزی کاشت بھی بڑھتی چلی گئی۔
گاجر میں وٹامنز، کاربوہائیڈریٹس ¾ پروٹینز ¾ فائبرز ¾ کیلشیم اور آئرن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہیں۔گاجروں کی وجہ سے ہمیں مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:

چمکدار اور روشن آنکھیں
گاجروں کے اندر دوسری سبزیوں کی نسبت بیٹاکیرویٹن (beta carotene) زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔ اسی خوبی کی وجہ سے دوسری جنگِ عظیم میں زیر تربیت امریکی فوجیوں کو گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرایا جاتا تھا تاکہ ان کی بینائی اچھی رہے۔

ایک زود ہضم غذا
گاجر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے لہٰذا معدے کے لئے بہت اچھی ہے۔ اس کا مناسب استعمال کھانسی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ گردوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

پیٹ کے کیڑوں سے نجات
گاجر مختلف قسم کے جراثیم اورچھوٹے کیڑوں کو ختم کرتی ہے۔ چنانچہ بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج کرنے کے لئے یہ بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ایک چھوٹا کپ کدو کش کی ہوئی گاجر صبح کے وقت کھائی جائے ( اس کے ساتھ کسی اور چیز کو شامل نہ کیا جائے ) تو پیٹ کے کیڑے تیزی سے خارج ہو جاتے ہیں۔

ایک کرشماتی مشروب
اپنے گوناں گوں فوائد کی وجہ سے گاجر کے جوس کو کرشماتی مشروب کہاجاتا ہے جو بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ اس کا جوس اسہال کے مرض میں عمدہ قدرتی علاج ہے۔ یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پیٹ میں بیکٹیریا کی نشوونما رک جاتی ہے لہٰذا قے بند ہو جاتی ہے۔
اسے بنانے کے لئے آدھی کلو گرام گاجروں کو کھانے کے11 چمچ پانی میں اتنا ابالیں کہ یہ نرم ہو جائیں۔ اب پانی کو نتھار لیں اور اس میں آدھا کھانے کا چمچ نمک ڈال لیں۔ یہ مشروب ہر آدھے گھنٹے بعد مریض کو دیں‘ 24 گھنٹے میں بہتری کے آثار نظر آنے لگیں گے۔

خون کی کمی دور کرے
گاجر میں آئرن وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جس کے باعث اسے خون کی کمی کے شکار افراد کوخاص طور پر تجویز کیا جاتا ہے۔ گاجر میں اینٹی آکسی ڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے سرطان (leukemia) کو بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔
آج کل سردیوں کا موسم ہے اور گاجریںبازاروں میں سستے داموں اور وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ان سے فائدہ اٹھائیں اور مزیدار میٹھے جن میں گاجر کا حلوہ، گاجر کا سلاد اور گاجر کی کھیر بنا کر لطف اندوز ہوں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

”سموک“ اور” فوگ “کا مجموعہ سموگ کیسے بنتاہے‘اس سے کیسے بچیں

Read Next

حمل کی ابتدائی علامات

Most Popular