تیاری کا وقت:5 منٹ
پکانے کا وقت:2 سے3 منٹ
سرونگ:1
کیلوریز:450
اجزائ
ڈبل روٹی(ہول ویٹ) 2سلائس
کیلا 1/2 عدد
کریم چیز 1-2کھانے کے چمچ
بادام(روسٹ‘چاپ کئے ہوئے) 1کھانے کا چمچ
شہد 1/2کھانے کا چمچ
دار چینییا جائفل پاو¿ڈر حسب ذائقہ
انڈا(بڑے سائز کا) ایک عدد
دودھ 2کھانے کے چمچے
ونیلا ایکسٹریکٹ 1چائے کا چمچ
تیل سپرے کے لئے
ترکیب
1۔ ہر سلائس پر 1/2سے 1کھانے کا چمچ کریم چیز پھیلائیں۔
2۔ لمبائی رخ میں کیلا 4 سے 5 سٹرپس کی صورت میں کاٹ لیں۔کریم چیز لگے سلائس پر کیلے کی سٹرپ ¾ سلائس کے سائز کے مطابق سیٹ کر لیں۔
3۔ڈبل روٹی کے دوسرے سلائس پر کریم چیز کے اوپر بادام ¾ دار چینی یاجائفل پاو¿ڈر اور شہد پھیلائیں۔
4۔ اب ڈبل روٹی کا ایک سلائس دوسرے کے اوپر سینڈوچ کی صورت میں رکھیں۔
5۔ ایک پیالے میں انڈا ¾ دودھ اور ونیلا ایکسٹریکٹ ڈال کر پھینٹ لیں۔
6۔ اب ہر سینڈوچ کو اس آمیزے میں اس طرح سے ڈپ کریں کہ انڈا سینڈوچ کی دونوں اطراف پر اچھی طرح سے کوٹ ہو جائے۔
7۔ ایک نان اسٹک پین میں سینڈوچ پر کوکنگ سپرے کر کے ہلکی آنچ پر دونوں اطراف سے سنہری ہونے تک سیک لیں ۔
8۔گرما گرم پیش کریں۔
غذائیت پہچانیے
یہ لذیذ سینڈوچ پروٹینز ¾ کاربوہائیڈریٹس ¾ فیٹس ¾ اومیگا 3فیٹی ایسڈ اوروٹامن اے سے بھرپور ہے۔ یہ ناشتے یا سنیکس کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ یہ بچوں کو لنچ کے طور پر بھی دیا جاسکتا ہے۔ اس میںبچوں کی پسند کے پھلوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ غذائیت میں بھی اضافہ کرے گا۔ بڑی عمر کے افراد یا وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اسے کریم چیز کے بغیر اور بالائی اترا دودھ استعمال کرکے کھا سکتے ہیں۔
(موتی خان ماہر غذائیات ¾ کراچی)
